جمعرات 27 جنوری 2022 - 8:54:01 شام

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اورDCTابوظبی کا پہلی NBAگیمز کی مشترکہ میزبانی کا اعلان


ابوظبی، 16 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (NBA) او رمحکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظبی، DCT ابوظبی نے متحدہ عرب امارات میں پہلے NBA گیمز کی میزبانی کے لیے شراکت کا اعلان کیاہے۔ ابوظبی میں 2022 میں شروع ہونے والے پری سیزن NBA گیمزخلیج عرب میں این بی اے کی دو ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والے پہلے مقابلے ہوں گے۔ محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظبی (وزٹ ابوظبی)کے تحت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں سیاحت کے فروغ کے لیےچین، یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں NBA کے آفیشل ٹورازم ڈسٹی نیشن پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔ابوظبی اکتوبر 2022 میں دو مقابلوں سے شروع ہونے والے پری سیزن( این بی اے گیمز) کی میزبانی کرے گاجس میں حصہ لینے والی ٹیموں اور میزبان مقام کا اعلان بعد کی تاریخ میں کیا جائے گا۔ NBA او ر DCT ابوظبی کی اس شراکت داری میں متعدد انٹرایکٹو فین ایونٹس بھی شامل ہوں گے جن میں موجودہ اور سابق NBA کھلاڑیوں کی نمائشیں شامل ہوں گی ۔متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں Jr. NBA لیگ کا آغاز ٹیم ورک کو فروغ دینے کے لیے NBA Fit Clinics کی ایک سیریز پیش کرے گا اور صحت کو فروغ دینےکے لیے ایک NBA 2K لیگ نمائشی تقریب بھی منعقدہو گی ۔ DCT ابوظبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ یہ اعلان ابوظبی کی عالمی کھیلوں اور بہترین ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے ایک اعلیٰ درجے کے مقام کے طور پر اسکی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظبی ایک متحرک عالمی منزل کے طور پر مزید ترقی کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ NBA کو کھیلوں اور تفریحی تقریبات کے ہمارے سال بھر کے متاثر کن پورٹ فولیو میں شامل کرنا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کو کھیلوں کے مرکز کے طور پر تقویت دیتا ہے۔ محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ ہم نچلی سطح پر نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں NBA کے ایک لازمی کردار کے منتظر ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر پر بہت زور دیتا ہے۔ NBA کے ڈپٹی کمشنر اور چیف آپریٹنگ آفیسر مارک ٹیٹم نے کہا کہ NBA کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی کے ساتھ شراکت داری متحدہ عرب امارات میں پہلی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (NBA) اور NBA 2K لیگ گیمز باسکٹ بال کی مسلسل عالمی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظبی ایک متحرک کثیر الثقافتی مرکز ہے جس میں عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کا ایک واضع ٹریک ریکارڈ ہے اور یہ شراکت داری نہ صرف مشرق وسطیٰ میں شائقین کے لیے NBA اور NBA 2K لیگ کا لائیو تجربہ لائے گی بلکہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختلف قسم کے گراس روٹ پروگرامنگ اور فین ایونٹس کے ذریعے کھیل کی بنیادی اقدار کو سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ مارک ٹیٹم نے کہا2021-22 NBA سیزن کے دوران NBA گیمز اور پروگرامنگ مشرق وسطیٰ کے 11 ممالک میں شائقین تک پہنچیں گے۔انہوں نے کیا کہ شائقین NBA کی آفیشل آن لائن منزل پر عربی میں وسیع ویڈیو ہائی لائٹس، خبروں، اعدادوشمار، اسکورز اور اصلی ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں شائقین NBA لیگ پاس، لیگ کی پریمیم لائیو گیم سبسکرپشن سروس پر ہر NBA گیم کو لائیو اور ڈیمانڈ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ترجمہ۔ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302993326

WAM/Urdu