جمعرات 27 جنوری 2022 - 10:02:36 شام

 متحدہ عرب امارات کی یمن میں امریکی سفارتخانے پرحوثی ملیشیا کے حملے اور عملے کو زیر حراست رکھنے کی مذمت


ابوظہبی، 23 نومبر 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے یمن میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور سفارت خانے کے متعدد ارکان اور عملے کو حراست میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ حوثیوں کا حملہ ایک مجرمانہ فعل اور بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے سفارت خانے کے عملے کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ یہ حملہ ملیشیا کی جانب سے بین الاقوامی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی خلاف ورزیوں کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔ متحدہ عرب امارات نے متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں پر اس طرح سے عملدرآمدکی اہمیت پر بھی زور دیا جو یمن اور اس کے برادر عوام کے لیے امن اور استحکام کے حصول کے لیے ایک جامع سیاسی حل کی ضمانت دے ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302995957

WAM/Urdu