جمعرات 09 دسمبر 2021 - 4:42:46 صبح

متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئےرابطے جاری ہیں:وام رپورٹ


ابوظبی، 23 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور ترکی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ۔ اس فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے حکام نے باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقاتیں اور کالز کی ہیں۔ 30 اگست 2021 کو ایک فون کال کے دوران ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانےاور باہمی مفادات کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور صدر طیب اردوان نے باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 18 اگست 2021 کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک اماراتی وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید آل نھیان کر رہے تھے۔انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترکی ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ترکی کے سفیر Tugay Tunçer نے ترکی کی شرکت کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور سے تعبیر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپو 2020 دبئی متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سمیت ایک متنوع سیاحت کے شعبے کی تشکیل کے ترکی کے وژن کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ نومبر کے اوائل میں متحدہ عرب امارات نے ترکی کو جنگل کی آگ اور سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کی بحا لی اور ایسے سنگین حالات میں ترک عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 36.7 ملین درہم(10ارب ڈالر) فراہم کیےتھے ۔دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل کی براہ راست تجارت 28.9 ارب درہم ہے۔ فری زونز جن کا 11.5 فیصد حصہ ہےجس کی مالیت 3.7 ارب درہم ہے۔ ترجمہ ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302995823

WAM/Urdu