اتوار 28 نومبر 2021 - 9:07:22 صبح

ایکسپو2020 دبئی:پاکستانی صوبے پنجاب کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دو اقدامات کا اغاز


دبئی، 24 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں شریک، پاکستانی صوبے پنجاب کی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، سہولت فراہم کرنے اور اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے دو نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ انوسٹمنٹ پورٹل کا پہلا اقدام ایک آن لائن ریسورس سینٹر ہے جس کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی مدد کی جائے گی۔ اس کا آغاز پاکستان پویلین میں سٹارٹ اپ موٹ اور پروجیکٹ نمائشوں کے ساتھ ساتھ کیا جا رہا ہے۔ دوسرا اقدام متحدہ عرب امارات ہیلپ ڈیسک ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس کا دفتر امارات میں قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر مائل کرنا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبہ پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میاں محمد اسلم اقبال نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضل محمود بھی موجود تھے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996211

WAM/Urdu