جمعرات 09 دسمبر 2021 - 5:47:30 صبح

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 13 ہزار 606 خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 13 ہزار 606 خوراکیں دیدی گئیں۔ ملک میں جمعرات تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ 82 ہزار 338 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 24ء220 خوراکیں ہوگیاہے۔ کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا یہ عمل وزارت صحت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین دی جانی ہے تاکہ اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس مہم سے وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996716

WAM/Urdu