جمعرات 09 دسمبر 2021 - 5:23:41 صبح

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 77 نئے مریض ، مزید 88 صحتیاب ،کوئی فوت نہیں ہوا


ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 2 لاکھ 84 ہزار 237 ٹیسٹ کئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا۔ وزارت کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 77 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 720 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق نئے مریض مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے کسی کی جان ضائع نہیں ہوئی اور اس طرح سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار145 پر برقرار ہے ۔ وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 88 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 36 ہزار 511 ہوگئی ہے۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996665

WAM/Urdu