جمعرات 09 دسمبر 2021 - 4:23:24 صبح

امارات ہلال احمر نے ایتھوپیا میں امدادی کارروائیوں کو تیز کردیا

  • الهلال الأحمر يعزز عملياته الإغاثية للمتأثرين من الأوضاع الإنسانية في أثيوبيا
  • الهلال الأحمر يعزز عملياته الإغاثية للمتأثرين من الأوضاع الإنسانية في أثيوبيا

ادیس ابابا، 25 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے امدادی ادارے امارات ہلال احمر (ای آر سی) کے ذریعے ایتھوپیا میں انسانی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے لیے اپنی امدادی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ اماراتی امداد کی ایک نئی کھیپ ادیس ابابا پہنچ گئی، جس میں انسانی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کورونا وائرس (کووڈ19) کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑی مقدار میں طبی سامان اور حفظان صحت کا مختلف سامان شامل ہے۔ ای آر سی اپنے جامع امدادی پروگرام کے ذریعے کئی علاقوں میں مستحق افراد میں خوراک، کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ سمیت انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ای آر سی کے سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر محمد عتيق الفلاحي کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ایتھوپیا کے عوام اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مدد کرتے ہوئے اپنی انسانی ذمہ داری کے مطابق ملک میں امدادی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے ایتھوپیا میں اپنے پروگراموں کو ترجیح دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امداد کی نئی کھیپ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایتھوپیا میں کیے گئے انسانی ہمدردی کے امدادی اقدامات کا تسلسل ہے تاکہ موجودہ رونما ہونے والے واقعات سے متاثرہ خاندانوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ای آر سی ایتھوپیا کی انسانی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی سطح پر امدادی کوششوں کی مدد کر رہا ہے۔اور اس نےایتھوپیا میں اپنی امدادی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996703

WAM/Urdu