جمعرات 09 دسمبر 2021 - 5:50:46 صبح

اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز متحدہ عرب امارات میں  اپنا دفتر کھولے گی


تل ابیب، 25 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) آئندہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ ٓئی اے آئی کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا دفتر مقامی اور علاقائی حکومتوں، صنعتی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ آئی اے آئی کے فروغ پزیر تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے دفاعی و سول شعبوں میں تکنیکی ترقی کے مستقبل میں تعاون کے لیے اضافی کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔ دبئی ایئر شو میں کمپنی کی تاریخی شرکت کے بعد دفتر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، جس کے دوران تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں امارات ایئر لائنز کے ساتھ کارگو کنورژن اور دفاعی کمپنی ایج کے ساتھ بغیر پائلٹ کے جدید بحری جہاز (یو ایس ویز) اور الیکٹرو آپٹکس کی تیاری کا معاہدے شامل ہیں۔ دبئی ایئر شو کے دوران، متعدد اعلی مہمانوں بشمول متحدہ عرب امارات کے سرکردہ رہنماوں نے آئی اے آئی کے اسٹینڈ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ، یو اے ای اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اعلیٰ سرکاری اور فوجی حکام نے آئی اے آئی کے وفد کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996714

WAM/Urdu