جمعرات 09 دسمبر 2021 - 5:25:12 صبح

احمد بن محمد الجروان پیرس امن فورم کے صدر منتخب ہوگئے


پیرس، 25 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ پیرس امن فورم کی جنرل اسمبلی نے احمد بن محمد الجروان کواپنا صدر منتخب کرلیا ہے،اس موقع پربورڈ اراکین،میڈیاسے تعلق رکھنے والی شخصیات،اسکالرز،سیاسی اور سماجی رہنما بھی موجود تھے۔ الجروان کو پیرس میں ہونے والے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ الجروان کے انتخاب سے فورم کی اہمیت میں اضافہ ہوگا، ان کی مہارت اور کوششوں سے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو مزید فروغ ملے گااور یہ کہ عالمی برادری کو عالمی امن اور سلامتی کی راہ میں حائل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئے وژن کی ضرورت ہے۔ اکتوبر 2017 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے قیام کے بعد سے، یہ فورم متعلقہ بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے امن اور رواداری کو فروغ دینے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہاہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996730

WAM/Urdu