اتوار 28 نومبر 2021 - 10:13:05 صبح

متحدہ عرب امارات کے دفاعی صنعتی ادارے ایڈیکس میں ملکی ساختہ دفاعی مصنوعات کی نمائش کریں گے


ابوظہبی، 25 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے دفاعی صنعت کے ادارے رواں سال مصر انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی نمائش(ایڈیکس) میں اپنے ملک کے پویلین میں دفاعی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ یہ نمائش 29 نومبر سے 2 دسمبر 2021 تک مصر کے بین الاقوامی نمائشی مرکز میں منعقد کی جائے گی۔ مصر اور براعظم افریقہ کے لیے فوجی صنعتوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں دفاع اور اسلحہ سازی کی(بری،بحری،فضائیہ) بڑی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ متحدہ عرب امارات اس نمائش میں برادرانہ یکجہتی کے طور پر شرکت کررہاہے جو عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ اس کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی عکاسی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے پویلین میں تقریباً قومی سطح کی 22 دفاعی و سیکورٹی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ امارات دفاعی کمپنیز کونسل (ای ڈی سی سی) اپنے اہم شراکت داروں وزارت دفاع (ایم اوڈی) اور توازن اقتصادی کونسل (توازن) کے تعاون اور اسپانسرشپ کے ساتھ نمائش کنندگان کی قیادت کرے گی ۔ ای ڈی سی سی کے چیئرمین، مطر الرميثي نے کہاکہ ایڈیکس دنیا بھر میں ہتھیاروں اور دفاعی صنعتوں کے شرکاء کے لیے اپنے تجربات اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے کا ایہم مقام ہے۔ ای ڈی سی سی کا اپنی دفاعی کمپنیوں کے وفد کی قیادت اور مدد کرنے پر فخر ہے۔ ای ڈی سی سی کے چھ ارکان جو نمائش میں شرکت کریں گے ان میں الحمرا، انٹرنیشنل گولڈن گروپ (آئی جی جی)، الیکٹرو آپٹک سسٹمز (ای او ایس)، کیبل کارپوریشن، اٹلس ٹیلی کام، الفتان شپ انڈسٹری اور اعتماد کے علاوہ توازن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (ٹی ٹی آئی) شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ایڈیکس متحدہ عرب امارات کی دفاعی کمپنیوں کو یو اے ای ساختہ دفاعی مصنوعات اور سلیوشنز کی نمائش اور فروغ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ای ڈی سی سی کے ساتھ ساتھ، ایج 13اداروں کا ایک بڑا دستہ بھی پویلین میں شامل ہوگا۔ ایج خود مختار سسٹمز، گولہ بارود، الیکٹرانک وارفیئر، انٹیلی جنس، نیول سسٹمز، لینڈ سسٹمز، ایم آر اوسروسز اور ٹریننگ سروسز کے شعبوں میں مارکیٹ مصنوعات، خدمات، سلیوشنز کے بہت سے جدید اور نئے ماڈل کی نمائش کرے گا۔ ایج گروپ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر فيصل البناي نے کہا کہ ایج کو قاہرہ میں ہونے والی ایڈیکس میں ای ڈی سی سی کے ساتھ نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ہم دفاعی اور سول شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی تیاری میں قیادت کا کردارادا کررہے ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302996698

WAM/Urdu