منگل 18 جنوری 2022 - 5:55:26 شام

خلیفہ فنڈ کی ابوظبی کے ایس ایم ایز کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے ای بے سے شراکت داری 


ابوظبی، 11 جنوری، 2022 (وام) ۔۔خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ نے ابوظبی انسپائرز پروگرام کے تحت ای۔امپاور اقدام کے تازہ ترین پارٹنر کے طور پر ای بے کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ابوظبی کے ای کامرس ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینا اورامارت کی معیشت کو متنوع بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں میں غیر تیل کی برآمدات کو بڑھانے کے مینڈیٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہے۔ باہمی اشتراک سے ابوظبی میں قائم SMEs اور درمیانے درجے کے بڑے کاروباری اداروں کو نمو پیدا کرنے اور ابوظبی کے SMEs کو اپنے سامان اور خدمات کی عالمی برآمدات میں قدم رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے متعدد فوائد حاصل ہونگے۔ e-Empower کے ساتھ eBay کی شمولیت کے ایک حصے کے طور پر چھوٹے کاروبار eBay پر ایک آزاد بیچنے والے کے طور پر فروخت کرنے کے لیے گائیڈ اور بہترین طریقوں کے ساتھ ٹول باکس، 200 مفت فہرستیں اور زیادہ فروخت کی حدوں کے لیے ایک منفرد پیشکش حاصل کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ درمیانے بڑے کاروباری ادارے ای بے کے ماہرین کے ساتھ ذاتی تربیتی پروگرام، زیادہ فروخت کی حد، ایک سہ ماہی کے لیے ای بے اسٹور سبسکرپشن اور مارکیٹنگ کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین اور خلیفہ فنڈ فار انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین محمد علی الشرافہ الحمادی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز ڈیولپمنٹ کی ایک سرکردہ تنظیم کے طور پر خلیفہ فنڈ مسلسل صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای بے جیسے ادارےای-امپاور کو انمول معلومات اور وسائل کی کثرت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ فنڈ ابوظبی کے کاروباری ماحولیاتی نظام کے تمام پہلوؤں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے جس میں بین الاقوامی برآمدات کی فعالیت کو مزید مدد فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای-امپاور خلیفہ فنڈ کے اب تک کے سب سے زیادہ بااثر اور مؤثر اقدامات میں سے ایک رہا ہےجس میں سیکڑوں گھنٹے کی رہنمائی اور ابوظبی کمپنیوں کی ایک وسیع صف کے ساتھ اپنے ای کامرس اسٹورز بنائے گئے ہیں۔ ای بے میں گلوبل ایمرجنگ مارکیٹس کے جنرل مینیجر جینی ہوئی نے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز کی حمایت اور ترقی کے لیے خلیفہ فنڈ کے ساتھ تعاون کرنے کے موقع کے لیے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹارگٹ مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر ہمیں متحدہ عرب امارات میں بڑی صلاحیت نظر آتی ہے اور مقامی SMEs کو عالمی سطح پر جانے اور ان کے سفر کو آسان بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 190 مارکیٹوں میں 159ملین سے زیادہ خریداروں اور ایک دن میں 250 ملین سرچ کے ساتھ eBay کسی بھی مقامی کاروبار کے لیے عالمی کمپنی بننے کے دروازے کھولتا ہے۔ ای-امپاور کو ابتدائی طور پر ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ابو ظبی کے کاروباری حضرات کو اپنے کاروبار کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے گزرنے اور ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کرنے کی ان کی مجموعی صلاحیت میں مدد کرنا تھا۔ اپنے آغاز کے بعد سے ای ایمپاور نے ایمازون، ایمازون ویب سروسز، اکشاک اور نون کے ساتھ شراکت داری کی ہےجس نے 1,200 سے زیادہ ایس ایم ایز کو اپنے ای کامرس اسٹورز کو بہتر اور تیار کرتے دیکھا ہے۔ ترجمہ:ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303010006

WAM/Urdu