بدھ 19 جنوری 2022 - 2:20:24 صبح

متحدہ عرب امارات کے اقتصادی ترقی کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں:وزیر تجارت چاڈ

  • وزير التجارة والصناعة التشادي : نحرص على الاستفادة من النموذج الاقتصادي الإماراتي

ویڈیو تصویر

دبئی، 11 جنوری،2022 (وام)۔۔ چاڈ کے تجارت اور صنعت کے وزیر علی جدہ کمپارڈ نے ایکسپو 2020 دبئی کے زائرین سے چاڈ میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور اس کے غیر استعمال شدہ وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے کہا ہے۔ چاڈ کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چاڈ ترقی اور اقتصادی شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور چاڈکے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون مستحکم کرنے، تجارتی تبادلے کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترجیحی شعبے اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری کو چاڈ میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چاڈ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں امید افزا مواقع پیش کرتا ہے اور اس میں قدرتی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایکسپو 2020 دبئی کے زائرین اور اماراتی کاروباری برادری سے اس کی اقتصادی صلاحیت، متعلقہ قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک اور سرمایہ کاری کے ماحول کو تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ کہا کہ چاڈ نے اپنی قومی سرمایہ کاری ایجنسی کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کی ہیں۔ چاڈ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں وام کے سوال پرکمپارڈ نے وضاحت کی کہ اسے سڑکیں اور پل بنا کر تیزی سے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاڈ کا مقصد ہوا بازی اور بندرگاہوں کے شعبے میں شراکت داری کے ذریعے 2030 تک ایک ابھرتا ہوا ملک بننا ہے۔ انہوں نےسرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کریں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303010213

WAM/Urdu