جمعہ 21 جنوری 2022 - 6:13:13 شام

خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاروں نے یورپ کی بحالی کے 800 ارب یورو بانڈز کا ایک فیصد خریدا

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 13 جنوری،2022 (وام)۔۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے بجٹ اور انتظامیہ جوہانس ہان نے کہا ہےکہ یورپی کمیشن کو امید ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے مزید سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کو اپنے 800 ارب یورو کے NextGenerationEU پروگرام کو فنڈ دینے کے لیے متوجہ کرے گا جو موجودہ ایک فیصد سے زیادہ ہے ۔ NextGenerationEU بحالی کا ایک عارضی پروگرام ہے جو یورپ کو COVID-19 وباء سے ہونے والے فوری معاشی اور سماجی نقصان سے بحالی میں مدد کرتا ہے۔ اس کا مقصد 2026 کے آخر تک بنیادی طور پر گرین ٹرانزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ جون 2021 کے بعد سے یورپی کمیشن نے پانچ اجراء کیے اور طویل مدت EU ۔بانڈز اور قلیل مدت EU-Bills میں تقریباً 71 ارب یوروجمع کیے ہیں۔ جوہانس ہان نے وام کو بتایا کہ مجھے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ [جی سی سی] خطے کی مصروفیت ابھی بھی ہماری توقعات سے کم ہے۔ اب تک، ان تمام ایشوز میں حصہ داری [جی سی سی کے سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے] تقریباً ایک فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ایک جیسے مفادات کےاشتراک کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ یورپی یونین کے کمشنر نے وضاحت کی کہ یورپی یونین کے بارے میں ممکنہ معلومات کی کمی اور قانون سازی سست ردعمل کی وجہ ہو سکتی ہے۔ تاہم جب موسمیاتی تبدیلیوں اور گرین توانائی پرمنتقلی کی ضرورت کی بات آتی ہے تو "ایک ہی تشخیص اور خیالات کا اشتراک" خلیجی خطے سے مزید سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے پیچھے ایک محرک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم یہاں متحدہ عرب امارات میں ساتھیوں اور شراکت داروں سے بات کرتے ہوئے گرین بانڈز اور گرین ٹرانزیشن میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔ میرے خیال میں جی سی سی ممالک گرین ٹرانزیشن میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر چلتے ہیں تویہ ایک بہت منافع بخش کاروبار ہو سکتا ہے جس میں 2026 تک پورے یورپ میں کم از کم 2 ملین ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ 12 اکتوبر 2021 کو یورپی کمیشن نے اپنا پہلا نیکسٹ جنریشن ای یو گرین بانڈ جاری کیا جس نے کل 12 ارب یورو اکٹھے کیا جو یورپی یونین کے رکن ممالک میں گرین اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ہان نے کہاکہ ہم نے جو رقم اکٹھی کی ہے وہ اب تک گرین بانڈز کی سب سے بڑی رقم تھی جو عالمی سطح پر ایک اجراء میں اکٹھی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا ارادہ ہے کہ آخر تک کل 800 ارب یورو میں سے کم از کم 250 ارب گرین بانڈز اکٹھا کرے۔ انہوں نے 2023 میں COP28 کے میزبان کے طور پر گرین ٹرانزیشن میں متحدہ عرب امارات کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اتفاق سے نہیں ہے کہ متحدہ عرب امارات 2023 میں COP28 کی میزبانی کرے گا۔ اس کے لیے ہم نے قریبی تعاون پر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام آب و ہوا کے اہداف کے بارے میں اتفاق کیا ہے لیکن اب ہمیں ان اہداف کو حاصل کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ہم تمام [عالمی اداکاروں] گرین منتقلی میں سرمایہ کاری کریں۔ EU کے اہداف میں سے ایک 2050 تک یورپ کو پہلا موسمیاتی تبدیلی سے پاک براعظم بنانا ہے۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کا موسمیاتی تبدیلی پر ردعمل اپنی معیشت کو ڈی کاربنائز کرنا اور 2050 تک نیٹ زیرو اخراج حاصل کرنا ہے۔ ہان کے مطابق نیکسٹ جنریشن ای یو کا 800 ارب یورو کا پیکج جس میں یورپی یونین کے کثیر السالانہ مالیاتی فریم ورک (2027-2021) 1.2 ٹریلین کے ساتھ مل کر گرین منصوبوں میں کم از کم 30 فیصد اور ڈیجیٹلائزیشن میں 20 فیصد کی سرمایہ کاری نظر آئے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303010682

WAM/Urdu