جمعہ 21 جنوری 2022 - 6:28:56 شام

دبئی کی انسداد منی لانڈرنگ کی کوششیں جاری


دبئی، 13 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ دبئی عوامی استغاثہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں ، مقامی اور وفاقی حکام کے تعاون سے منی لانڈرنگ اور اس سےمتعلقہ جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ امارت میں عدالتوں نے منی لانڈرنگ سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے کئی مقدمات میں نو ماہ سے لے کرآٹھ سال قید، مجموعی طور پر 3لاکھ 6ہزار درہم مالیت کی ضبطی اور1کروڑ50لاکھ درہم کے جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ پہلے مقدمے میں، عدالت نے ایک ملزم کو اس پر عائد الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید کے ساتھ ساتھ 1کروڑ47لاکھ 60ہزاردرہم جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔فنڈز پراسیکیوشن کے سربراہ سینئر ایڈووکیٹ جنرل، اسماعیل علی مدنی کے مطابق، ملزم نے1کروڑ47لاکھ 60ہزاردرہم کی رقم کی منتقلی، استعمال اور اس کی حقیقت کو چھپا کر منی لانڈرنگ کے جرم کا ارتکاب کیا۔ ایک اور کیس میں، عدالت نے چارملزمان کو تین ماہ سے تین سال تک قید، ملک سے جلاوطنی، اور2لاکھ 10ہزاردرہم کے برابر رقم ادائیگی کی سزا سنائی۔ پانچویں ٍملزم کو 3لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔ کونسل اسماعیل مدنی نے بتایا کہ ملزمان نے ایک غیر ملکی خاتون کی 25لاکھ درہم کی رقم کا غلط استعمال کیا۔ ایک اور مقدمے میں دبئی کی انسداد بدعنوانی عدالت نے ایک ملزم کو اس کی غیر حاضری میں اور دوسرے تین ملزمان کودھوکہ دہی کے الزام میں چھ ماہ اورمنی لانڈرنگ کے الزام میں ایک سال قید کی سزا کے ساتھ تینوں کو ملک بدر کرنے اور ان کی ملکیتی 96ہزار درہم کے برابر رقم کو ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنایا۔تین دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303010880

WAM/Urdu