منگل 18 جنوری 2022 - 5:41:00 شام

ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے خطرناک مواد ذخیرہ  کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا


ابوظہبی، 14 جنوری 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی (اے ڈی ڈی ای ڈی ) نے امارت میں تجارتی اور صنعتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہیڈ کوارٹرز سے دور خطرناک مواد کے گوداموں کے لیے برانچز کے طور پر لائسنس حاصل کریں تاکہ خطرناک مواد کی نقل و حرکت کی نگرانی میں اس کی کوششوں کو مستحکم کیا جاسکے۔ اے ڈی ڈی ای ڈی کے صنعتی ترقی کے بیورو (آئی ڈی بی) نے ابوظہبی کے خطرناک مواد کی انتظامی ٹیم (اے ڈی- ایچ ایم ایم ٹی) کے تعاون سے تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے برانچز کی لائسنسنگ کے نئے طریقہ کار کا آغاز کیاہے، جس کے لیے ان اداروں کے ہیڈ کوارٹرز یا کاروباری مقامات سے دور گوداموں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اے ڈی ڈی ای ڈی میں اقتصادی امور کے ڈائریکٹر جنرل سامح عبداللہ القبیسی نے کہاکہ آئی ڈی ای نے اے ڈی- ایچ ایم ایم ٹی کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اے ڈی ڈی ای ڈی کے ذریعے ریگولیٹ کردہ معاشی سرگرمیوں والے 900 لائسنس یافتہ اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے، جس میں ابوظہبی کے بہت سے سرکاری محکمے شامل ہیں۔ اے ڈی ڈی ای ڈی نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام متعلقہ تجارتی اور صنعتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خطرناک مواد کے انتظام وانصرام کے لیے مربوط نظام اختیار کریں۔ القبیسی نے بتایا کہ اے ڈی- ایچ ایم ایم ٹی ، بشمول آئی ڈی بی کے نمائندگان نے، صنعتی اداروں میں متعلقہ حکام کے ساتھ براہ راست رابطوں کے ذریعے اس نظام کے حوالے سے اپنے شراکتداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس نے 345 صنعتی اداروں کو چیک کیا تاکہ خطرناک مواد کے انتظام وانصران کے مربوط نظام سے متعلق اے ڈی ڈی ای ڈی کے سرکلر کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ڈی بی میں ماحولیات، صحت اور تحفظ کے ڈائریکٹر نبيل صالح العولقي نے کہاکہ آئی ڈی بی کی ٹیم نے خطرناک مواد کے انتظام اور کنٹرول کے مربوط نظام کے لیے 341 صنعتی اداروں کی رجسٹریشن کی میں معاونت کی ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303011038

WAM/Urdu