منگل 18 جنوری 2022 - 5:05:05 شام

وام کے وفد اور برازیل کے میڈیا اداروں کا تعاون پر تبادلہ خیال

  • وفد وكالة أنباء الإمارات يبحث تعزيز التعاون مع وسائل الإعلام البرازيلية

ویڈیو تصویر

برازیلیا، 14 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے وفد نے برازیل کے میڈیا کے کئی ایک اداروں کے ساتھ دوطرفہ میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے اور خبروں کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات چیت وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی کی قیادت میں وفد کے برازیل کے دورے کے دوران ہوئی،اس سے قبل دسمبر 2021 میں ایکسپو 2020 دبئی میں وام اور لاطینی امریکہ کے کئی بڑے ممالک کے میڈیا اداروں اور ٹی وی چینلز کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ وام کے وفد نے اپنے دورے کا آغاز1937 میں قائم ہونے والے بینڈراس میڈیا گروپ سے کیا یہ گروپ ریڈیو اسٹیشنز اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ ٹی وی چینلز کا مالک کے جس کے ناظرین کی تعداد تقریباً5کروڑ 50لاکھ ہے۔ وفد کو گروپ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر اس حقیقت کے پیش نظر کہ یہ گروپ فیفا کلب ورلڈ کپ کا باضابطہ برازیلین براڈکاسٹر ہوگا۔ وام کے وفد نے ساؤ پاولو میں عرب برازیل چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا اور اس کی سرگرمیوں اور برازیلین عرب نیوز ایجنسی (اے این بی اے) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وام اور اے این بی اے نے دورے کے دوران میڈیا تعاون اور خبروں کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ بعدازاں وفد نے برازیلیا میں ایجنسیا برازیل –ای بی سی کا دورہ کیاجو ملک میں خبروں کے بنیادی ذرائع میں سے ایک ادارہ ہے، اس فریم ورک کے تحت دونوں اداروں نے میڈیا تعاون اور خبروں کے تبادلوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔ وام کے وفد نے ایجنسی کی طرف سے فراہم کی جانے والی بہترین میڈیا خدمات اور ممکنہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے ایسٹاڈو نیوز ایجنسی کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے ساؤ پاولو میں قائم گروپو فولہا کا بھی دورہ کیا، جو کہ 1921 میں قائم برازیل میں میڈیا کا ایک بڑا ادارہ ہے۔ وام کے وفد کی جانب سے میڈیا اورحکومتی اداروں کے لیے میڈیا تعاون کی حوصلہ افزائی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے ساؤ پاولو میں بزنس عشائیہ بھی دیاگیا۔ اس موقع پر وام کے ڈائریکٹر جنرل الریسی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور برازیل کے درمیان گہرے تعلقات ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے برازیل کے میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے وام کے فریم ورک کے تحت برازیل کا دورہ کرنے پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وام اور برازیل کے میڈیا اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری برازیل میں متحدہ عرب امارات کے بارے میں میڈیا کوریج کو وسیع کرنے اور اماراتی میڈیا میں برازیلی خبروں کے مواد میں اضافے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ الریسی نے کہا کہ ہم ابوظہبی میں یکم نومبر 2022 کو ہونے والی گلوبل میڈیا کانگریس میں برازیل کے میڈیا اداروں کی شرکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے وام کے وفد کے دورہ کی کامیابی کے لیے معاونت کرنے پر برازیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے اور قونصلیٹ کے تمام حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303011047

WAM/Urdu