منگل 18 جنوری 2022 - 4:39:25 شام

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید ساڑھے 13 ہزار خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 14 جنوری ، 2022 (وام) ۔۔ ملک میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے بارے میں یومیہ بنیاد جاری پیشرفت سے متعلق وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی مزید 13 ہزار 432 خوراکیں دیدی گئیں – ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار 966 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 66ء232 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا یہ عمل وزارت صحت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین دی جانی ہے تاکہ اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس مہم سے وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395303011082

WAM/Urdu