بدھ 19 جنوری 2022 - 2:48:53 صبح

ایدنیک نے ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ 2022 کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی


ابوظہبی، 14 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشنز کمپنی (ایدنیک) نے ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ 2022 (ڈبلیو ایف ای ایس) اور اس کے ساتھ ڈبلیو ایف ای ایس انرجی، ڈبلیو ایف ای ایس واٹر، ڈبلیو ایف ای ایس سولر،ایکو ویسٹ ایگزیبیشن اینڈ فورم، ڈبلیو ایف ای ایس سمارٹ سٹیز اور ڈبلیو ایف ای ایس موسمیات وماحولیات کے ایونٹس کے 17 سے 19 جنوری تک ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک) میں انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس ایڈیشن کے لیے، ڈبلیو ایف ای ایس دنیا بھر کی ٹیکنالوجیز اور ایجادات کی نمائش کے علاوہ، عالمی سطح پر پائیداری اور صاف توانائی کی منتقلی کے کلیدی موضوعات کا پیش کرے گا۔ ایونٹ کے تحت صنعتی فورمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تازہ ترین رجحانات اور بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس سے قابل تجدید توانائی اور پائیدار ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر اس ایونٹ کا حیثیت مستحکم ہوگی۔ ایدنیک 14ویں بار ڈبلیو ایف ای ایس کی میزبانی کرے گا، یہ ایونٹ خطے میں پائیداری کے موضوع پر ہونے والے سب سے بڑےایونٹس میں اور ایدنیک کے سالانہ کیلنڈر کے اہم بین الاقوامی پروگرامز میں سے ایک ہے۔ ایدنیک کا عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور استعداد، انڈور اور آؤٹ ڈور اسپیسز کا استعمال، میگا ایونٹس کے کامیاب انعقاد میں مہارت اور اسٹریٹجک لوکیشن اسے ڈبلیو ایف ای ایس جیسے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے موزوں ترین مقام بناتی ہے۔ ڈبلیو ایف ای ایس میں دنیا بھر سے حکومتی اور کاروباری رہنما اور ماہر نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جو توانائی، انرجی ایفی شینسی، پانی، سولر، کچرے اور سمارٹ شہروں کے حوالے سے اہم ٹیکنالوجیز اور کلیدی سوچ کو پیش کریں گے۔ تین روزہ ایونٹ میں صنعت کے کلیدی مواد کے 200 سے زیادہ معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جن سے شرکا کو توانائی کے اہم شعبے پر اثر انداز ہونے والی ٹیکنالوجیز اور جدید پیش رفت سے باخبر رہنے کا موقع ملے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303011094

WAM/Urdu