بدھ 19 جنوری 2022 - 2:41:27 صبح

کرونا کے باوجود ایکسپو دبئی جیسی بڑی عالمی نمائش قابل ستائش ہے:وزیرخارجہ پرتگال

  • إعادة// نائب وزير الخارجية البرتغالي: الإمارات تحدت الجائحة بإكسبو 2020 دبي
  • إعادة// نائب وزير الخارجية البرتغالي: الإمارات تحدت الجائحة بإكسبو 2020 دبي
  • إعادة// نائب وزير الخارجية البرتغالي: الإمارات تحدت الجائحة بإكسبو 2020 دبي

دبئی، 14 جنوری،2022 (وام)۔۔ متحدہ عرب امارات نے کرونا وباء کے باوجود ایکسپو 2020 دبئی میں 192 ممالک کو اکٹھا کرکے اس میں شامل ہر فرد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس عالمی ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جو قابل ستائش ہے۔ یہ بات پرتگال کے خارجہ امور اور تعاون کے وزیرفرانسسکو آندرے نے ایکسپو دبئی میں اپنے ملک کے قومی دن کی تقریب کے دوران کی۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ایکسپو 2020 دبئی کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی بھی موجود تھیں۔ پرتگال نے ثقافتی شوز کے ایک بھرے سفر نامے کے ساتھ اپنے قومی دن کا جشن منایا ۔ تقریب میں ایکسپو 2020 دبئی کے لئے پرتگال کے کمشنر جنرل آندرے لوئس کاسترواور متعدد اماراتی اور پرتگالی حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں پرتگالی لوک موسیقی پرفنکاروں نے پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ فرانسسکو آندرے نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پرتگال کے درمیان گہرے سفارتی تعلقات ہیں اور ہمارا مقصد مستقبل قریب میں اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Expo 2020 دبئی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ثقافتوں، آراء اور مواقع کو عالمی سامعین کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرتگالی پویلین مہمانوں کو پرتگال کی سیر کے لیے لامحدود سفر کی دعوت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اتنا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ایک نازک وقت میں ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد پرتگال کو ایک جدید اور پائیدار معیشت کے طور پر فروغ دینا ہے جو ثقافتوں کو جوڑتا ہے اور پوری دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات کو برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کر رہے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303011182

WAM/Urdu