منگل 18 جنوری 2022 - 5:24:48 شام

وزارت توانائی ابوظبی پائیداری ہفتہ میں ماحولیاتی استحکام کیلئے اپنی کامیابیوں کا اجاگرکریگی


دبئی، 14 جنوری،2022 (وام)۔۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کی وزارت 17 سے 19 جنوری 2022 کے درمیان ابوظبی قومی نمائشی مرکز (ADNEC) میں منعقد ہونے والے ابوظبی پائیداری ہفتہ (ADSW) میں شرکت کرے گی۔ وزارت ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے ساتھ ساتھ '50 کے اصولوں' کے مطابق مستقبل کے اہداف کی نمائش کرے گی۔ وزارت متحدہ عرب امارات کے صد سالہ 2071 کے حصول کے لیے پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی میں عالمی سطح پر ملک کی قائدانہ سفر کوجاری رکھنے کے لیے موثر طریقہ کار اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ وزارت آب و ہوا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور عزم کو بھی اجاگر کرے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات، حکمت عملیوں اور پالیسیوں خاص طور پر 2050 تک کاربن نیوٹرل اہداف کو اجاگر کرے گی۔ وزارت ملک کے ہائیڈروجن روڈ میپ اور قومی توانائی حکمت عملی2050 کا جائزہ لے گی جسے ملک میں توانائی کی پہلی متحدہ حکمت عملی سمجھا جاتا ہے جو طلب اور رسد پر مبنی ہے اور اس کا مقصد کل توانائی کے مرکب میں صاف توانائی کی شراکت کو 2050 تک 50 فیصد تک بڑھانا اور بجلی کی پیداوار کے کاربن فوٹ پرنٹ کو 70 فیصد تک کم کرنا ہے۔ توانائی اور پٹرولیم کے امور کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر کے انڈر سیکرٹری شریف العلماء نے کہا کہ دنیا میں موجودہ تبدیلیوں کی روشنی میں پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی پر عالمی توجہ کے درمیان (ADSW) کی اہمیت اور بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے توانائی کے ذرائع اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن پیدا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مضمرات کو کم کرنے کے لیے جدید منصوبوں، جدید ترین طریقوں اور پائیدار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ میں متحدہ عرب امارات کی واضح کامیابیوں کی طرف اشارہ کیا۔ شریف العلماء نے کہا کہ یہ عالمی تقریب ملک کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کے مقاصد کی حمایت میں اس کے کردار اور '50 کے اصولوں' کے مطابق اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس COP28 کی میزبانی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303011105

WAM/Urdu