اتوار 22 مئی 2022 - 5:33:05 شام

اے ڈی ایکس کا خطے کے پہلے ایس پی اے سی ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری کا خیرمقدم


ابوظہبی، 24 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج (اے ڈی ایکس)نے سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی (ایس سی اے) کے لیے خطے کی پہلی اسپیشل پرپز ایکوزیشن کمپنی (ایس پی اے سی) کے طور پر ریگولیٹری فریم ورک منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جس سے ایس پی اے سی کی اے ڈی ایکس پر لسٹنگ کی راہ ہموار ہوگی۔ جی سی سی کے خطے میں ایس پی اے سی اپنی نوعیت کا پہلا ریگولیٹری فریم ورک ہے جسے اے ڈی ایکس اور ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی(ڈی ای ڈی) نے ایس سی اے اور قانونی اور سرمایہ کاری کے ماہرین کے ساتھ مل کروضع کیا تھا۔ بینچ مارک شدہ اور بہترین درجے کے امریکی اور بین الاقوامی ایس پی اے سی ضوابط کے مطابق، یہ فریم ورک بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ترقی کے منفرد مواقع فراہم کرے گا۔ پرکشش مراعات اور حصص کے ایک جدید ڈھانچے کے ساتھ وضع کردہ ، متحدہ عرب امارات کے ایس پی اے سی کے ضوابط اسپانسرز کو کمپنیوں کے حصص کی فروخت کا ایک آسان اور موثرطریقہ فراہم کرتے ہیں۔اسپانسرز کو ابتدائی پبلک آفرنگ (آئی پی او) میں کم از کم 10کروڑ درہم جمع کرنے کی ضرورت ہوگی اور فروخت ہونے والے یونٹس وارنٹس پر مشتمل ہوں گے جو سرمایہ کاروں اور اسپانسرز کو حصص میں تبدیل کرنے کا حق دیتے ہیں۔ ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی(ڈی ای ڈی) کے چیئرمین محمد علي الشرفا الحمادي نے اس حوالے سے کہا کہ ایس پی اے سی کی آئی پی اوز کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل جدت میں سب سے اسرفہرست رہنے کے ابوظہبی کے عزم کا ثبوت ہے۔ابوظہبی کی ٹیکس فری حیثیت، مستحکم کاروباری ماحول اور تیزی سے ترقی کرنے والی علاقائی کمپنیوں کی مضبوط پائپ لائن نے ایس پی اے سی اسپانسرز کے لیے پرکشش مواقع پیدا کیے ہیں جو کمپنیوں کے حصص کو پیش کرنے کے خواہاں ہیں اے ڈی ایکس کے چیئرمین، هشام خالد توفيق عبد الخالق ملك کا کہنا ہے ہم اے ڈی ایکس پر ایس پی اے سی کے لیے ایک علاقائی مرکز بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایس پی اے سی سرمایہ کاروں کو ترقی کے مواقع کے ساتھ اپنے پورٹ فولیوز کو متنوع بنانے کے خواہاں ہیں ۔ہم ایس پی اے سی کے فریم ورک کی بروقت تیار ی کے ساتھ ایکسچینج کو لسٹنگ، مارکیٹنگ، اور کمیونیکیشن ایڈوائس کے ساتھ سپانسرز کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ایکسچینج پر لسٹنگ پائپ لائن کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کیونکہ ہم سرمایہ کاری کے مزید جدید ٹولز متعارف کرتے ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303014438

WAM/Urdu