اتوار 22 مئی 2022 - 5:04:13 شام

ادنوک کا ایک نئے، مکمل ملکیتی ماتحت ادارے،ادنوک مربان کے قیام کا اعلان


ابوظہبی، 25 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے ایک نیا، مکمل ملکیتی ماتحت ادارے،ادنوک مربان آر ایس سی لمیٹڈ(ادنوک مربان) کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ادنوک گروپ کے لیے بنیادی قرض کیپٹل مارکیٹ اجرا اوردرجہ بندی کا ادارہ ہوگا۔ توقع ہے کہ ادنوک مربان کو سٹینڈرڈ اینڈ پورز (Sپی اینڈ ایس) کی جانب سے اے اے اور موڈی کی سرمایہ کاری خدمات کی جانب سے اے اے 2 اور فچ ریٹنگ کی جانب سے اے اے کی ریٹنگ دی جائے گی،جو ادنوک کے حصص یافتگان کو تفویض کردہ درجہ بندی کے ساتھ اہم آہنگ ہے۔ یہ مضبوط ریٹنگز ادنوک کی روایتی اور مضبوط مالیاتی پروفائل، لچکدار آپریشنز اور ادنوک مربان کی ساحلی پیداوار کی کم قیمت اور کم کاربن کی عکاسی کرتی ہیں۔ ادنوک کو امید ہے کہ فچ کی جانب سے 2024 کے لئے ادنوک ڈسٹری بیوشن ایکسچینج ایبل بانڈز (ISIN: XS2348411062) کے "اے اے" کی انسٹرومنٹ ریٹنگ برقرار رہے گی۔ علیحدہ طور پر، ادنوک نے اپنی گروپ سطح کی کریڈٹ ریٹنگ واپس لینے کی درخواست کی ہے، جو کہ فروری 2019 میں فچ کی طرف سے تفویض کی گئی تھی ۔ ادنوک مربان مارکیٹ کے حالات پر گہری نظر رکھنے اور ممکنہ فنڈنگ ​​کے مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303014656

WAM/Urdu