اتوار 22 مئی 2022 - 6:48:23 شام

اتصالات کے لیے دنیا کے سب سے مضبوط ٹیلی کام برانڈ کا اعزاز


ابوظہبی، 26 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ اتصالات نے دنیا کے سب سے مضبوط ٹیلی کام برانڈ کا درجہ حاصل کیا ہے ، دنیا کے معروف برانڈ ویلیویشن ادارے کی جانب سے یہ سنگ میل کامیابی حاصل کرنے والا یہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ (ایم ای اے) خطے کا پہلا برانڈ ہے۔ 12ارب 50کروڑ ڈالر سے زیادہ کے ٹیلی کام پورٹ فولیو کے ساتھ، اتصالات نے نہ صرف اپنی ٹرپل اے برانڈ ریٹنگ کو برقرار رکھا بلکہ تمام زمروں میں سب سے مضبوط برانڈ اور سب سے قیمتی برانڈ پورٹ فولیو کے طور پر ایم ای اے میں اپنی پوزیشن بھی برقرار رکھی۔ اس اعزاز کے حوالے سے اتصالات گروپ کے سی ای او، حاتم دویدار نے کہاکہ دنیا کے سب سے مضبوط اور ایم ای اے خطے میں سب سے قیمتی ٹیلی کام برانڈ پورٹ فولیو کا اعتراف ایک مضبوط ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہمارے اسٹریٹجک اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ جہاں بھی ہم خدمت کرتے ہیں ہمارے صارفین کے لیے قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل پہلے کے اس دور میں، ہماری توجہ اپنے صارفین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور متعلقہ اور لچکدار خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت مستعد ہونا ہے۔ 1976 میں اپنے قیام کے بعد سے، ہم دنیا کے صف اول کے کلاس ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے قیام کو معاشی ترقی کا مرکز ہو کہ وژن کی قیادت کررہے ہیں۔ برانڈ فنانس نے اتصالات گروپ کے سی ای او کو عالمی سطح پر برانڈ گارڈین کی ایلیٹ فہرست میں بھی شامل کیا۔ 2020 میں گروپ سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے کوویڈ19 کی وبا کے بعد تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے منظر نامے کے ذریعے کمپنی کی ترقی کو آگے بڑھایا۔ برانڈ فنانس کے چیئرمین اور سی ای او ڈیوڈ ہیگ نے کہاکہ معاشروں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل مستقبل کو آگے بڑھانے کے وژن کی رہنمائی میں، اتصالات 2022 کا دنیا کا سب سے مضبوط ٹیلی کام برانڈ ہے، اور ساتھ ہی اس نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں مسلسل دوسرے سال سب سے مضبوط برانڈ کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی دنیا بھرمیں فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) رسائی کی بہترین شرح کے ساتھ اتصالات کا مضبوط فائبر آپٹک انفراسٹرکچر تمام کاروباری آپریشنز میں صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ اتصالات نے اپنے آفیشل ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل سروسز پارٹنر کے طور پر ایکسپو 2020 دبئی میں جی 5 کی بہترین خدمات فراہم کر کے دنیا کے تیز ترین نیٹ ورک کااعزاز حاصل کیا ہے۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہا ہے، اتصالات نے ٹیلی کام کے اپنے 46 سال کے تجربے اور ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے میں اپنی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا ہے تاکہ لوگوں اور کاروبار کی ترقی کو یکساں اور صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کی مدد کی جا سکے، خاص طور پر اس کی 'اسٹے ایٹ ہوم' مہم کے ذریعے، متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ سے زائد طلباء نے بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن تعلیم مکمل کی۔ ترجمہ۔تنویرملک https://wam.ae/en/details/1395303014991

WAM/Urdu