جمعہ 02 جون 2023 - 3:24:18 شام

ادنوک کےلیے مسلسل چوتھے سال متحدہ عرب امارات کی سرفہرست قیمتی برانڈ کا اعزاز


ابوظہبی، 26 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ دنیا کی معروف خودمختار برانڈ ویلیویشن کنسلٹنسی ادارے، برانڈ فنانس کے مطابق، ادنوک نے 2022 میں مسلسل چوتھے سال متحدہ عرب امارات کے سب سے قیمتی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بدھ کو ادنوک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ادنوک کی 12ارب 76کروڑ ڈالر کی (47ارب درہم) کی برانڈ ویلیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اور 2017 سے ابتک 174 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادنوک متحدہ عرب امارات میں سرفہرست قیمتی برانڈ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں دوسرا اور آئل اینڈ گیس (جی اینڈ او) سیکٹر میں دس پہلے قیمتی برانڈز میں نویں نمبر پر ہے۔ برانڈ فنانس نے ادنوک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر کو بھی درجہ دیا، جو مسلسل دوسرے سال امریکہ اور چین سے باہر عالمی سطح پر تمام آئل اینڈ گیس سیکٹر کے سی ای اوز میں پہلے اورمتحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی میں سرفہرست ہیں۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران، ادنوک کی برانڈ ویلیو میں اضافے کے سب سے اہم محرکات میں مستقل مزاجی ، صاف اور قابل تجدید توانائی اور ہائیڈروجن میں شراکت کو مضبوط کرنے کے لیے توانائی کی نئی حکمت عملی کے تحت بہت سی کامیابیوں کے علاوہ صحت، تحفظ اور ماحولیات (ایچ ایس ای) کے شعبے میں بہترین طریقوں اور اس کے ٹریک ریکارڈ کے لیے اس کی کوششیں اور مقامی قدر کو بڑھانے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ترجیحی منزل کے طور پر ملک کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے اس کے پروگرام کی کامیابیاں شامل ہیں۔ قیادت کی ہدایات کے مطابق، ڈاکٹر الجابر، ملک کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی کی حیثیت سے، ملک کے فعال نقطہ نظر کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے، موسمیاتی اثرات کے مطابق موافقت اختیار کرنےاور عالمی کوششوں میں اس کے موثر تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ترجمہ۔تنویرملک https://wam.ae/en/details/1395303014972

WAM/Urdu