اتوار 22 مئی 2022 - 6:29:51 شام

نورة الکعبی نے ایکسپو 2020 دبئی میں شاعری کے عالمی مجموعے کی رونمائی کی


دبئی، 27 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر نورة بنت محمد الكعبي نے امید، محبت اور امن کے لیے شاعری کے عالمی مجموعے، دی ورلڈ پوئٹری ٹری کی رونمائی کی۔ ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کے پویلین میں ہونے والی تقریب رونمائی میں اس شعری مجموعے کی تدوین کرنے والے معروف اماراتی شاعر عادل خزام اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی جنہوں نے کتاب کی کوآرڈینیشن، ایڈیٹنگ اور ڈیزائننگ کا کام کیا۔ اس مجموعے میں دنیا کے 106 ممالک کے 405 سرکردہ شاعروں کی نظمیں شامل ہیں، جن میں ادب کے نوبل انعام کے نامزد مصنفین شامل ہیں ،، شاعری کے عالمی فیسٹیول کے ڈائریکٹرز، عالمی شہرت یافتہ ثقافتی میگزینز اور پلیٹ فارمز کے نگران اور مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ ادب کے پروفیسرز سمیت 1 ہزار افراد نے اس بین الاقوامی ادبی کام کی تکمیل میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے الکعبی نے کہا کہ ثقافت اور نوجوانوں کی وزارت ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس مجموعے کے تصور کو سامنے لانے کے لیے اماراتی خاندان کے اقدام کو سراہا اور شرکت کرنے والے تمام شعراء کا شکریہ ادا کیا۔ ایکسپو 2020 دبئی میں 192 مختلف ممالک کی میزبانی کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات نے مختلف ثقافتوں اور پس منظر کی تخلیقی آوازوں کو قبولیت دی۔ محبت اور امن کے پیغام سے مجسم شاعری کا مجموعہ ثقافتوں کے درمیان پل بنانے کے لیے ایکسپو کا ایک اور کارنامہ ہے۔ اس کتاب کی تدوین متحدہ عرب امارات کے ممتاز شاعر عادل خزام کی زیر نگرانی کی گئی ، جنہوں نے شعری مجموعوں، ناولوں اور فلسفے پر مشتمل 15 کتابیں شائع کی ہیں۔ اس موقع پرعادل خزام نے کہا کہ یہ اقدام ایکسپو 2020 دبئی کے تھیم " ذہنوں کو جوڑتے ہوئے مستقبل کی تشکیل"کی معاونت کرتا ہے، جہاں شاعری انسانی سوچ کا مرکز اور محبت، امید اور امن کو فروغ دینے کے لیے ممالک اور ثقافتوں کے اتحاد پر زور دیتی ہے۔ یہ کتاب دنیا کے شاعروں کی طرف سے ایکسپو کے لیے ایک اجتماعی خراج تحسین ہے اور اسے آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303015503

WAM/Urdu