اتوار 22 مئی 2022 - 5:22:28 شام

متحدہ عرب امارات عالمی انسانی یکجہتی کا سرکردہ ماڈل ہے: ویٹیکن وزیر خارجہ


ابوظہبی، 27 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ ویٹیکن نے متحدہ عرب امارات کوعالمی انسانی یکجہتی کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے انسانی ہمدردی کے اقدامات سرحدوں سے ماورا اور پوری دنیا میں پرامن بقائے باہمی، رواداری اور امن کو فروغ دینے والی نمایاں مثالوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولن نے وزیر برائے خارجہ مور وبین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آلنھیان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیرولن نے متحدہ عرب امارات میں سول تنصیبات پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے دہشت گردی حملوں پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، 17 جنوری کو ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید نے انسانی مسائل کے حل اور تمام لوگوں کے درمیان رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں ویٹیکن کے شاندار کردار کو اجاگرکرتے ہوئے پیرولن کے مخلصانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عزت مآب شیخ عبداللہ نے ویٹیکن کے ساتھ مختلف سطحوں پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303015449

WAM/Urdu