اتوار 22 مئی 2022 - 6:50:53 شام

 دبئی میں جی بی ایف لاطینی امریکہ 2022 فورم  23 سے 24  مارچ تک ہوگا


دبئی، 27 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ دبئی میں گلوبل بزنس فورم لاطینی امریکہ (جی بی ایف لاطینی) کا چوتھا ایڈیشن 23 سے 24 مارچ تک ہوگا،یہ فورم ایسے موقع پر ہورہا ہے جب لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی وبا سے بحالی کے دوران سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت دار تیزی سے اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ دبئی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایکسپو 2020 دبئی کے اشتراک سے ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے فورم میں لاطینی امریکی اور کیریبین مارکیٹوں میں ابھرنے والے نئے کاروباری مواقع پرغور کیا جائے گا۔ چیمبر کے فلیگ شپ گلوبل بزنس فورم سیریز کے تحت ہونے والے جی بی ایف لاطینی امریکہ 2022 نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی میں اس فورم میں حکومتی عہدیدار، معاشی ماہرین اور کاروباری رہنما شریک ہوں گے۔ تاکہ متحدہ عرب امارات اور لاطینی امریکہ اور کیریبین مارکیٹوں کے درمیان موجودہ ہم آہنگی، معیشتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی۔ سٹارٹ اپس کے کاروباری نظام، علاقائی اقتصادی انضمام، مالیاتی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اقتصادی تنوع اور خوراک کی حفاظت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او حمد بوعمیم کا کہنا ہے کہ وبا کے تناظر میں لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کو درپیش چیلنجوں کے باوجود، ترقی کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں جن سے کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری خصوصاً ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، لاجسٹکس شعبوں ، فوڈ سیکیورٹی، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بوعمیم نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ، ہم لاطینی امریکی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی عالمی ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ سپلائی چین کے نیٹ ورکس کو بڑھانے اور نئی شراکت داریوں کی تعمیر پر غور کر رہی ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی میں جی بی ایف لاطینی امریکہ 2022 کاروباری امکانات کو تلاش کرنے کا ایک مثالی پلیٹ فارم ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کے طور پر اہم سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز تعاون اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے اس میں شریک ہوں گے۔ فورم کے پہلے دن ہونے والے سیشنز میں لاطینی امریکہ اور کیریبین کی معیشتوں کو متنوع بنانے کی ضرورت کا احاطہ کیا جائے گا، اس خطے کے ممالک سیاحت اور اجناس کی برآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، یہ دونوں شعبے وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیشنز میں متعدد لاطینی امریکی معیشتوں میں بلڈنگ بوم کے فوائد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پہلے دن کے سیشن میں لاطینی امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ، ٹیکنالوجی اور خوراک کی حفاظت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات اور لاطینی امریکہ کی ترقی کو فروغ دینے میں ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔ فورم کے دوسرے دن اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح کورونا کی وبا نے ڈیجیٹل فنانس کی ترقی کے مواقع پیدا کئے ہیں لاطینی امریکہ میں لاجسٹک سیکٹر میں سپلائی چین اور مارکیٹ کے فرق کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ، سیشنز میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گاکہ دبئی کس طرح لاطینی امریکی کمپنیوں کو افریقہ اور ایشیا کے لیے عالمی گیٹ وے کے طور پر سپورٹ کر سکتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ امارات غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو فراہم کرنے کردہ وسیع مسابقتی فوائد کا بھی جائزہ لے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303015483

WAM/Urdu