اتوار 22 مئی 2022 - 6:28:37 شام

 نیشنل میرین ڈریجنگ کمپنی نے 2021 میں ریکارڈ 1ارب درہم منافع حاصل کیا

  • "الجرافات البحرية" تحقق أرباحا قياسية بقيمة مليار درهم في 2021 وتتجه للاستحواذ و التوسع عالميا
  • "الجرافات البحرية" تحقق أرباحا قياسية بقيمة مليار درهم في 2021 وتتجه للاستحواذ و التوسع عالميا
  • "الجرافات البحرية" تحقق أرباحا قياسية بقيمة مليار درهم في 2021 وتتجه للاستحواذ و التوسع عالميا

ابوظہبی، 27 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ نیشنل میرین ڈریجنگ کمپنی (این ایم ڈی سی) نے 2021 میں 1ارب درہم کا ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے جو گزشہ اعدادوشمار کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہے۔ اس کامیابی سے انجینئرنگ، سپلائی، اور میرین ڈرلنگ کے شعبوں کی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں اس کی ساکھ میں مضبوط ہوئی ہے۔ 2021 کے دوران کمپنی نے 72 منصوبے مکمل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں مزید 17 منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کئے۔ جی سی سی ، مشرق وسطیٰ، مصر، شمالی افریقہ، بھارت، مالدیپ، سیشلز، مشرقی ایشیا اور یورپ سمیت آٹھ خطوں میں کمپنی کے موجودہ معاہدوں کی مالیت 40ارب درہم سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2021 کے آخر تک کمپنی کے اثاثے فیصد اضافہ کے ساتھ 7ارب 30کروڑ درہم سے 12ارب 97کروڑ 50لاکھ درہم تک پہنچ گئے تھے جبکہ مجموعی آمدنی 78فیصد اضافے کے ساتھ 2020 کی 4ارب 42کروڑ60لاکھ کی مجموعی آمدنی کے مقابلے میں 7ارب 88کروڑ 90لاکھ درہم ہوگئی تھی۔ کمپنی کے حصص پر منافع 2021 میں 1.26 درہم جبکہ 2020 میں 0.19 درہم تھا۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303015571

WAM/Urdu