اتوار 22 مئی 2022 - 6:36:34 شام

محمد بن زاید اور سلواکیہ کی صدر کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

  • محمد بن زايد يبحث مع رئيسة سلوفاكيا العلاقات الثنائية والقضايا محل الاهتمام المشترك
  • محمد بن زايد يبحث مع رئيسة سلوفاكيا العلاقات الثنائية والقضايا محل الاهتمام المشترك
  • محمد بن زايد يبحث مع رئيسة سلوفاكيا العلاقات الثنائية والقضايا محل الاهتمام المشترك
  • محمد بن زايد يبحث مع رئيسة سلوفاكيا العلاقات الثنائية والقضايا محل الاهتمام المشترك

ابوظبی، 27 جنوری،2022 (وام)۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سلواکیہ کی صدر Zuzana Čaputová نے ابوظبی میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ الشطی پیلس میں ہونےو الی ملاقات میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگوکی۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے Čaputová Zuzana کا خیرمقدم کیا اور انہیں صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی طرف سے مبارکباد اور سلواکیہ کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پر حوثیوں کے تازہ ترین حملوں کی روشنی میں حالیہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور یہ بات نوٹ کی گئی کہ یہ حملے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ سلواکیہ کی صدر Zuzana Čaputová نے کہا کہ یہ حملے اور حوثیوں کی ہر قسم کی دہشتگردی علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں اور انہوں نے انکی مذمت کی۔ ملاقات میں ایکسپو 2020 دبئی میں سلواکیہ کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور ہر ایک کے لیے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ممالک، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس نمائش کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ Zuzana Čaputová نے متحدہ عرب امارات کے دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان اور وزارت صدارتی امور کے خصوصی مشیر شیخ محمد بن حمد بن تہنون آل نھیان بھی موجود تھے۔ ترجمہ:ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303015650

WAM/Urdu