اتوار 22 مئی 2022 - 5:43:33 شام

متحدہ عرب امارات،مصر اور بحرین کے رہنماؤں کا علاقائی صورتحال پر غور

  • قمة في أبوظبي تجمع قادة الإمارات و البحرين و مصر لبحث التعاون المشترك و قضايا المنطقة
  • قمة في أبوظبي تجمع قادة الإمارات و البحرين و مصر لبحث التعاون المشترك و قضايا المنطقة
  • قمة في أبوظبي تجمع قادة الإمارات و البحرين و مصر لبحث التعاون المشترك و قضايا المنطقة
  • 20220126hk-dsc_7051 (medium)
  • قمة في أبوظبي تجمع قادة الإمارات و البحرين و مصر لبحث التعاون المشترك و قضايا المنطقة
  • 20220126hk-dsc_7043 (medium)

ابوظبی، 26 جنوری،2022 (وام)۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان،بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ابوظبی میں ملاقات کی۔ چاروں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور عرب خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کے علاوہ مشترکہ تشویش کے مسائل پر تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ابوظبی کے قصر الوطن میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوران ان رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات اور تنصیبات پر دہشتگرد حوثی ملیشیا کے دہشتگردانہ حملوں اور متحدہ عرب امارات کی طرف حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملیشیا کے حملوں کا تسلسل علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ملیشیا اور دیگر دہشتگرد قوتوں کے ساتھ ان کے حامیوں کے خلاف متحد اور مضبوط موقف اختیار کرے۔ بحرین کے بادشاہ اور مصری صدر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے ممالک کی یکجہتی اور امارات کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کے لیے ان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سربراہی اجلاس نے مشترکہ تشویش کے مختلف مسائل پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت اور ان مسائل کے حوالے سے مشترکہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303015292

WAM/Urdu