اتوار 22 مئی 2022 - 6:29:27 شام

محمد بن راشد کاعرب ہیلتھ اینڈ میڈلب مڈل ایسٹ نمائش کا دورہ

  • محمد بن راشد يزور معرض الصحة العربي ويؤكد أن الإمارات ستظل داعمة لكل فكر و جهد يمنح الإنسان حياة أفضل

ویڈیو تصویر

دبئی، 27 جنوری،2022 (وام)۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی خوشحالی اور خوشی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شیخ محمد کا یہ تبصرہ عرب ہیلتھ اینڈ میڈلب مڈل ایسٹ نمائش اور کانگریس 2022 کے دورے کے دوران آیا جس میں دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اور ایچ ایچ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم بھی انکے ہمراہ تھے۔ یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں صحت کی دیکھ بھال اور لیبارٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ ایونٹ میں 60 سے زائد ممالک کے تقریباً 3,500 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ شیخ محمد نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک نے عالمی وبائی مرض کا مؤثر طریقے سے جواب دینے اور اس کے اثرات پر قابو پانے میں اپنی کامیابی کا مظاہرہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام شعبوں میں مکمل سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے امارت کو بین الاقوامی اجلاسوں کے لیے دوبارہ کھولنے والے دنیا کے پہلے شہروں میں سے ایک بننے کے قابل بنایا اور ان طریقوں کو تلاش کیا ہے جن سے دنیا سماجی، اقتصادی اور صحت کی سطح پر بحالی کو تیز کر سکتی ہے۔ شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئےشیخ محمد نے کہاکہ دبئی دنیا بھر کے شرکاء کو تبادلہ خیال کرنے اور علم اور بصیرت کا تبادلہ کرنے کے لیے سب سے محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے جو انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرتا ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تمام طبی پیشہ ور افراد کی تعریف کی اور ملک کے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مثالی شراکت داری کو بھی اجاگر کیا۔ اپنے دورے کے دوران شیخ محمد کو تشخیص اور علاج کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تازہ ترین اختراعات اور حل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں عرب ہیلتھ 2022 میں نمایاں شعبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جن میں طبی آلات، امیجنگ اور تشخیص، تندرستی اور روک تھام، صحت کی دیکھ بھال کا بنیادی ڈھانچہ، آئی ٹی سسٹمز اور حل اور آرتھوپیڈکس اور فزیوتھراپی بحالی شامل ہیں۔ عرب ہیلتھ اینڈ میڈلب مڈل ایسٹ 2022 میں طبی آلات، جدید تشخیصی ٹیکنالوجیز اور علاج کے حل کے شعبوں میں مہارت رکھنے والی کئی سرکردہ عالمی کمپنیوں کی شرکت کو نمایاں کیا گیا۔ شرکت کرنے والی کمپنیوں میں سیمنز، الیکٹرا، جنرل الیکٹرک، فلپس، ایل جی، یونائیٹڈ امیجن، میڈٹرونک، جنرل موٹرز شامل تھیں۔ شرکت کرنے والے ممالک میں امریکہ، چین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، فرانس، سپین، پرتگال، سلووینیا، بھارت اور روس شامل تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303015585

WAM/Urdu