اتوار 26 جون 2022 - 9:26:58 شام

متحدہ عرب امارات کی سائیکلنگ ٹیم ’امارات‘ نے جی پی انڈسٹریا جیت لی


روم، 28 مارچ، 2022 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم امارات نے روڈ سائیکل ریس جی پی انڈسٹریا میں ایک اور جیت اپنے نام کرلی جہاں ڈیاگو یولیسی نے ٹیم کے لیے سیزن کی 22 ویں کامیابی حاصل کی ۔

اطالوی سائکلسٹ نے 192 کلومیٹر طویل اطالوی کلاسک کے اختتام پراپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح اپنے نام کی جو گزشتہ سال کے سیٹیمانا سسلیسٹکا اطالیانیہ کے بعد ان کی پہلی کامیابی ہے۔

ریس کے اختتام کی درجہ بندی لارسیانو کے قصبے کے گرد اس کے آخری سرکٹ میں کی گئی تھی ۔ آخری چڑھائی کے دوران اولسی، انتونیو تبری،الیساندرو ویری اور الیساندرو فیدیلی میں سخت مقابلہ رہا اور آخرتک ان کی جیت کا فاصلہ برقرار رہا ۔

اگرچہ یولیسی کا تعاقب کرنے والے رائڈر اسکے بہت قریب آپہنچے تھے لیکن، لیکن یولیسی نے اپنی سپرنٹ کو کمال تک پہنچا دیا اور بڑے آرام سے اٹلی کے الیسانڈرو فیدیلی کو شکست دی۔

اپنی اس کامیابی کے حوالے سے ڈیاگو یولیسی نے کہا کہ سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کرنا حیرت انگیز محسوس ہوتا ہے اور یہاں اپنے وہم وطن شائقین کے سامنے یہ فتح خصوصی اہمیت کی حامل ہے میرےساتھی رائڈرز نے بھی بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور حقیقت میں اس کامیابی کے لیے مجھے سخت محنت کرنا پڑی۔

ہم اس گروپ میں ایک ساتھ مل کر بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔ میں ابھی ایک مختصر وقفہ لوں گا اور آج کی فتح کے بعد ملنے والی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کے ساتھ ریسنگ کے اگلے بلاک تک پہنچوں گا۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303034399

WAM/Urdu