جمعرات 07 جولائی 2022 - 6:38:40 شام

اماراتی اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں داخلے کے نئے طریقہ کار کا اعلان


ابوظہبی، 29 اپریل، 2022 (وام) ۔۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے مختلف سرحدی راستوں سے ملک میں داخل ہونے کے اپ ڈیٹ طریقہ کارکا اعلان کیا ہے، جو 29 اپریل جمعہ سے نافذ العمل ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت اماراتی شہری اپنا اماراتی شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک میں داخل ہوسکیں گے، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے اپنا شناختی کارڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ دونوں اداروں نے اس بات پر زور دیا کہ اپ ڈیٹ کردہ طریقہ کار کا مقصد جی سی سی کے شہریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے جو ملک کی کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کے مطابق اور پائیدار بحالی اور معمول پر واپسی کی کوششوں کاحصہ ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303043611

WAM/Urdu