جمعہ 01 جولائی 2022 - 10:04:57 شام

ایکسپو 2020 دبئی جدت اور پائیدار مستقبل کے فروغ کاایونٹ ہے:عبداللہ بن زاید / عالمی رہنما

  • عبدالله بن زايد وقادة دوليون: إكسبو 2020 دبي حدث عالمي جامع وداعم للابتكار والمستقبل

دبئی، 30 اپریل، 2022 (وام) ۔۔ خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آلنھیان نے ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے جذبات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ سے مثبت تبدیلی کا سفر تیز ہوگا۔ ایونٹ نے192 ممالک کوایک عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے سب کے لیے ایک پرامن، خوشحال، پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ایکسپو 2020 دبئی کے انعقاد کے وژن پر تبصرہ کرتے ہوئے، شیخ عبداللہ نے کہا کہ دنیا بھر کے تبدیلی سازوں کے لیے ایک میٹنگ گراؤنڈ کے طور پر، ایکسپو 2020 دبئی نے ایک ایسی کمیونٹی کو متحد کرنے کا کام کیا جس نے ترقی، نمو، اور شراکت داری کی طاقت کے لیے مشترکہ وژن کا اشتراک کیا۔ ہم مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے اور کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ذریعے سب کے لیے بہتر نتائج حاصل کرنے میں تعاون کرنے کے خواہاں ممالک کی فعال شرکت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ شیخ عبداللہ کے بیان نے ایکسپو 2020 دبئی کے دوران عالمی رہنماؤں اور معززین کے بیانات کی تائید کی،جنہوں نے اس تقریب کو عالمی تعاون کے لیے ایک ناقابل یقین پلیٹ فارم کے طور پر سراہا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی نے شریک ممالک کی منفرد ثقافتوں،جدت اور ترقی کے سفر کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا جب ان ممالک نے اپنے قومی دن کو الوصل گنبد اور ایکسپو سائٹ پر منایا۔ سربراہان مملکت اور سرکردہ حکام نے ایکسپو 2020 دبئی کو سراہا اور اسے عالمی تعاون کے لیے ایک ناقابل یقین پلیٹ فارم قرار دیا۔ بارباڈوس کی وزیر اعظم میا موٹلی نے کہاکہ ایکسپو 2020 دبئی نے وبا کی وجہ سے انسانی تہذیب کے انتہائی مشکل اور غیر یقینی وقت میں دنیا کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا ہے۔تعلقات کو قائم کرکے اوردنیا میں تنوع کے احترام سے ہی اس مشکل دور سے نکلا جاسکتا ہے اور ورلڈ ایکسپو پلیٹ فارم اس کے لیے بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ خوشحال مستقبل کی جانب مشترکہ کوششوں کے لیے عالمی ایکسپو کی جانب سے پیش کردہ مواقع کے بارے میں، بوٹسوانا کے صدر ڈاکٹر موکگ ویتسی ایرک کیابٹسوے مسی نے کہا کہ اس ایکسپو نے واقعی ایک معیار قائم کیا کہ کس طرح ممالک کے کاروباری اداروں اور تنظیموں کو اپنے تنوع میں تعاون اور علم کا تبادلہ کرتے ہوئے سب کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے حل تلاش کرنا چاہیے۔ بوٹسوانا نے ایکسپو 2020 دبئی کے تھیم کی وجہ سے ثقافتی تجربے،ثقافتی نمائش، موسیقی، فنون، پریزنٹیشنز اوردیگر ممالک کے ساتھ سماجی اوراقتصادی تبادلوں سے بے پناہ فائدہ اٹھایا ہے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے وزیر اعظم ٹموتھی ہیرس نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی نے لوگوں کو اکٹھا کرنے،جدید ٹیکنالوجی کی تلاش اور فائدہ اٹھانے کے لیے زبردست کام کیا ہے۔ہمارے مستقبل کے عزائم اور خیالات کے تبادلہ کا خیال ایکسپو کے'ذہنوں کو جوڑنے اور مستقبل کی تخلیق' کے تھیم سے مطابقت رکھتا ہے۔ لیسوتھو کے بادشاہ لیٹسی سوم نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی اپنے کونیکٹنگ مائنڈز کے عظیم مشن میں کامیاب ہے، اوراس کامیابی کے نتیجے میں ایک انکیوبیٹر بنایا جائے گا جو ہمارے مشترکہ مسائل کا پائیدار حل نکالے گا۔ ایسا حل جو ہم سب کے لیے ایک زیادہ خوشحال اور پرامن مستقبل کی تشکیل کرے گا۔ دولت مشترکہ آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی تکنیکی ترقی کی ذہانت، تخلیقی صلاحیت، تاریخ اور ثقافت کی تعریف پر مبنی ہے۔ جو اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ ہم ذمہ دار ہیں۔ یہ آنے والی نسلوں کے مستقبل اور مستقبل کے قابل ذکر مواقع کی طرف اشارہ ہے کہ کھلے پن ،تعلقات کو قائم کرتے ہوئے پرامیدی کے ساتھ ہر کام ممکن ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ آمنہ جے محمد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں، آپ نے ایک حقیقی وژن پیش کیا ہے کہ ہم بہتر طور پر بحالی کے لیے کیا کر سکتے ہیں، اس کے لیے کہ دنیا کس طرح سے آگے دیکھ سکتی ہے۔ یو اے ای نے اس ایکسپو میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو امید اور وقار کا احساس دلایا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے سیشلز کے صدر ویول رامکالوان نے کہاکہ ایکسپو 2020 دنیا بھر کے لیے امیدپرستی ، ذمہ دارانہ اور پائیدار عالمی ترقی کا ایک مینار ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر تجارت محمد لطفی نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی اور اس کی تمام کامیابیاں پوری انسانیت کے لیے ہمت اور امید کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وبا نے تمام ممالک کو درہم برہم کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مل کر بحالی کی جانب آئیں۔ایکسپو میں آج ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ایسی چیزیں ممکن بنانے کی ہماری صلاحیت کا مظاہرہ ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔ ارجنٹائن کے وزیر برائے امور خارجہ سانتیاگو آندریس کیفیرو نے کہاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں پہلی عالمی ایکسپو کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور شیخ نہیان کے الفاظ میں،مشترکہ خواب کی تعبیر کے لیے تعاون کی ہم آہنگی پر یقین کرنے کا ایک بار پھر شکریہ۔کووڈ 19 کی وجہ سے تقسیم ہونے والی دنیا میں، یہ ایکسپو اندھیروں میں روشنی کی ایک کرن ہے جیسا کہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو صحرا میں ملنے والی انگوٹھی کی چمک جس نے الوصل پلازہ کے ڈیزائن کو تحریک دی۔ سینیگال کے صدر میکی سال نے کہا کہ ہماری دنیا اس وقت گہری اقتصادی پریشانی کا شکار ہے یقینی طور پر روشنی کی اس کرن کو کچھ رنگ واپس لانے اور ایک بہتر مستقبل کی امید کی تعمیر میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے یہ عالمی نمائش ممالک کے لیے ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان امن اور مکالمے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ وبا کے دوران ایک غیر معمولی ورلڈ ایکسپو کے انعقاد میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہاکہ وہ متحدہ عرب امارات کو ایسے وقت میں جب ہم کووڈ19 کے خطرات اور مسائل سے دوچار ہیں ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ایکسپو کا انعقاد اور اسے کامیاب بنانا اگرچہ یہ پہلے ہی کامیاب ہے یہ ناصرف آپ کے ملک کے لیے اچھا ہے بلکہ سب کے لیے اچھا ہے۔ سوئس کنفیڈریشن کے صدر فیڈرل کونسلر گوئے پرملین نے کہا کہ اس طرح کے بڑے ایونٹ کا انعقاد وقت کےکسی بھی لمحے کا ایک بڑا کارنامہ ہو گا۔ لیکن غیر یقینی کے دور میں یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔ بیلجیئم کے بادشاہ کنگ فلپ لیوپولڈ لوئس میری نے کہا کہ یو اے ای اپنی منفرد ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے، ثقافتوں کے سنگم پر ایک عالمی مرکز بن گیا ہے۔ بیلجیم کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایک پارٹنر اور دوست کے طور پر آپ کے ساتھ ہے اورہم اماراتی خواب کی تعبیر میں اپناحصہ ڈالنےکے منتظر ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی وبا کے پھیلنے کے بعد سے پہلے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ آپ نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ واقعی متاثر کن ہے۔ جنوبی کوریا کے صدرمن جائے ان نے کہا کہ ایکسپو2020 دبئی ایک پائیدار مستقبل کی امید کو حقیقت میں بدل رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی سالمیت اور پائیداری کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں سے دنیا کو بڑی ترغیب ملے گی۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395303043673

WAM/Urdu