جمعرات 07 جولائی 2022 - 6:38:03 شام

چین نے 19ویں ایشین گیمز ملتوی کردیں


تاشقند، 6 مئی، 2022 ۔۔ چینی اولمپک کمیٹی (COC) اور ہانگژو ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی (HAGOC) کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد اولمپک کونسل آف ایشیا (OCA) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 19ویں ایشین گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 19ویں ایشین گیمز چین کے شہر ہانگژو میں 10 سے 25 ستمبر 2022 تک ہونا تھیں۔ چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا نے کہا ہےکہ OCA،اولمپک کونسل COC اور HAGOC کے درمیان نئی تاریخوں پر اتفاق کیا جائے گا اور اس کا اعلان مستقبل قریب میں کیا جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303044770

WAM/Urdu