جمعہ 01 جولائی 2022 - 9:18:04 شام

متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں میچ فکسنگ پرانٹرپول کی ٹاسک فورس کا اجلاس

  • الإمارات تستضيف اجتماع الإنتربول الدولي حول
  • الإمارات تستضيف اجتماع الإنتربول الدولي حول
  • الإمارات تستضيف اجتماع الإنتربول الدولي حول
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 10 مئی، 2022 ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے 12ویں اجلاس کی میزبانی کی جس میں دنیا کے تمام براعظموں کے تقریباً 50 ممالک نے شرکت کی۔

اجلاس میں کھیلوں کی سالمیت، میچوں سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور صحت مند کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کو فروغ دینے اور تجربات کے تبادلے میں بین الاقوامی برادری کے کردار سے متعلق کئی مسائل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کھیلوں نےبدعنوانی اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جرائم پیشہ نیٹ ورک کھیلوں کے شائقین کے جذبے کا فائدہ اٹھاکراپنے غیر قانونی مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ میں بین الاقوامی امور کے دفتر نے شرکت کرنے والے ممالک کے نمائندوں اور فٹ بال، کرکٹ، ایتھلیٹکس، ٹینس، ٹیبل ٹینس اور کھیلوں کے مقامی، عرب اور بین الاقوامی سطح کی گورننگ باڈیز کے رہنماؤں کی موجودگی میں شرکاء کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی دفتری امور نے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی طرف سے اس حوالے سے عالمی کاوشوں کو یکجا کرنے اور اداروں کے کام کو بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقوں اور تجربات کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیاجس کا مقصد معاشروں کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانا ہے۔

اجلاس میں اس طرح کی خصوصی ملاقاتوں کی اہمیت پر زور دیا گیاجن میں ساکھ ،شفافیت اور بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس اور انٹرنیشنل یوتھ فورمز کی سیکورٹی کو بڑھانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

تین روزہ اجلاس میں کھیلوں میں ہونے والی خلاف ورزیوں، ان کی تصدیق کرنے کے طریقے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں سے متعلق کئی متعلقہ موضوعات پر بات کی گئی۔

اجلاس میں کئی مسائل پر بھی بات کی گئی جس جن میں دھوکہ دہی اور نتائج میں ہیرا پھیری، ان سے نمٹنے کے طریقے، تفتیشی طریقوں میں بہترین طریقہ کار، کرپٹو کرنسیوں اور آف شور کمپنیوں کے استعمال کے طریقے اور انٹرنیٹ مانیٹرنگ ٹولز شامل ہیں۔

ترجمہ : ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303045831

WAM/Urdu