جمعرات 07 جولائی 2022 - 6:39:17 شام

برج خلیفہ کے نیچے لیجنڈکپ کا پہلافٹبال میچ آج شروع ہورہا ہے

  • fsbny8gxmaebdzd
  • frnzyjhwyaancgn

دبئی، 11 مئی، 2022 ۔۔ OmegaPro دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سےآج 12 مئی کو برج خلیفہ کے بالکل نیچے دبئی ڈاؤن ٹاؤن کے ارمانی ہوٹل میںThe OmegaPro Legends Cup کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کر رہا ہے۔ فٹ بال کے بڑے ناموں Kaká، Ronaldinho، Iker Casillas، John Terry، Luis Figo، Wesley Sneijder سمیت 22 عظیم کھلاڑی اس ڈریم میچ میں حصہ لیں گے ۔

اس ایڈیشن کا اعلان خالص سونے سے بنے حیرت انگیز کپ کی نقاب کشائی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اسٹائل کے ساتھ کای جائے گا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سنیل شیٹی اور سونو سود، سابق بھارتی کرکٹرز اور اومیگا پرو برانڈ کے سفیرسریش رائنا، اماراتی یوٹیوبر خالد العامری، دلوں پرراج کرنے والی مس یونیورس ہرناز کور، ترک TikTok آرٹسٹ Ayda، لبنانی مشہور شخصیت جویل مارڈینین اور وائرل سوشل میڈیا کے منظر نامے کی بہت سی اہم شخصیات اس تقریب کو رونق بخشیں گی۔ اومیگا پرو کے سی ای او اینڈریاس زاکاکس نے کہا کہ اومیگا پرو لیجنڈز کپ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کپ کے آغاز کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303046220

WAM/Urdu