جمعرات 07 جولائی 2022 - 5:35:10 شام

عمان کے سلطان کا شیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار


مسقط، 13 مئی، 2022 (وام) ۔۔ عمان کے سلطان هيثم بن طارق السعيد نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیخ خلیفہ کا جمعہ 13 مئی 2022 کو انتقال ہو گیا تھا۔ عمان نیوز ایجنسی (او این اے) کی جانب سے جاری عمان کی شاہی عدالت کے دیوان کے بیان میں سلطان نے اس افسوسناک خبر پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شیخ خلیفہ کو جنت میں جگہ دینے کی دعا کی۔

عمان کی شاہی عدالت کے دیوان نے اعلان کیا کہ سلطنت میں 13 مئی جمعہ سے 15 مئی اتوار تک سوگ منایاجائے گا جس کے دوران سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303046805

WAM/Urdu