جمعہ 01 جولائی 2022 - 9:22:59 شام

متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید کی قیادت میں کاروباری سیاحت کامرکزبن رہا ہے


ابوظبی، 20 مئی، 2022 ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کاروباری سیاحت کے مرکزکے طور پر اپنے تشخص کو بڑھارہا ہے تاکہ اقتصادی تنوع، قومی صنعتوں اور اہم شعبوں کی ترقی اور علم کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد کی مستقبل کی صنعتوں میں ماہرانہ نمائشوں کے ایک وسیع سلسلے کی حمایت کرکے کاروباری سیاحت کو فروغ دینے کی خواہش نے چوتھے صنعتی انقلاب کی جدید ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کی ہے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد کے دور اندیش وژن نے خطے میں سیاحت کی صنعت میں متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مضبوط کیا اور شاندار نتائج اور کامیابیاں حاصل کیں ۔ ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز(ADNEC) نے 2005 سے اب تک 20 ملین سے زیادہ زائرین اور 15 سال میں 3,900 سے زیادہ تقریبات کی میزبانی کرکے 39.7 ارب درہم سے زائد براہ راست اور بالواسطہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد کی ہے جس سے ملک کی نمائش اور کانفرنس کے شعبے کے مستقبل کو تشکیل دیا گیا ہے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد کے وژن کے مطابق ماہرانہ نمائشوں اور کانفرنسوں نے ملک میں جدید علم کی منتقلی اور لوکلائزیشن میں سہولت فراہم کی ہے جو قابل تجدید توانائی اور دفاع سمیت صنعتوں، صحت، ماحولیات، توانائی، ٹرانسپورٹ اور جدید ٹیکنالوجیز کے اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر مقامی صنعتوں کے آغاز کے لیے ایک کلیدی بنیاد بن گئی ہے۔

کاروباری سیاحت کے شعبے کے لیے صدر عزت مآب شیخ محمد کے وژن کے فریم ورک کے تحت انہوں نے رابطوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ADNEC کے قیام کی حمایت کی۔

یہ مرکز اہم اور سٹریٹجک شعبوں میں عالمی سطح کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے ذریعے علم کی منتقلی اور لوکلائزیشن میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ عزت مآب شیخ محمد نے کاروباری اور تفریحی سیاحوں کو راغب کرکے اور ایک مثبت سماجی اور اقتصادی اثر ڈال کر کاروباری اور تفریحی سیاحت کے مرکز کے طور پر ابوظہبی کے تشخص کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

ADNEC کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسرحمید مطر الظہری نے کہا کہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان ان اسٹریٹجک مقاصد کے حصول، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قیام میں سیاحت کے شعبے کے کلیدی کردار پر پختہ یقین رکھتے ہیں جو قومی معیشت کو سہارا دے گا۔

ترجمہ :ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303049335

WAM/Urdu