بدھ 29 جون 2022 - 9:15:37 شام

سیف بن زاید نےابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلےکے31ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
  • سيف بن زايد يفتتح معرض أبوظبي الدولي للكتاب في دورته الـ31
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 23 مئی، 2022 ۔۔ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں منعقدہ 31ویں ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد بلہول الفلاسی، نورہ بنت محمد الکعبی، ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر؛ سہیل محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر؛ سارہ مسلم، وزیر مملکت برائے ابتدائی تعلیم؛ محمد خلیفہ المبارک، ڈی سی ٹی ابوظہبی کے چیئرمین؛ سعود عبدالعزیز الحسانی، ڈی سی ٹی ابوظہبی کے انڈر سیکرٹری؛ ڈاکٹر علی بن تمیم، ALC کے چیئرمین اور ALC کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ADIBF کے ڈائریکٹر سعید ہمدان التونائیجی، ماہرین تعلیم اور کتاب کے شائقین نے شرکت کی۔ شیخ سیف نے جرمن پویلین کا دورہ کیاجو اس میلے کا مہمان خصوصی ہے۔

انہیں اس سال کے ایڈیشن میں حصہ لینے والے متعدد مقامی، عرب اور بین الاقوامی پویلینز اور پبلشنگ ہاؤسز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ADIBF 2022 پروگرام کا ایک اہم حصہ جرمنی سے قابل ذکر ادبی اور فکری کاموں کو فروغ دینے کے لیے وقف تھا۔

ایجنڈے میں پینل مباحثے شامل ہیں جن ممتاز جرمن ادیب، دانشور اور مفکرین شرکت سامعین کو ملک کی ثقافت اور سرکردہ ثقافتی شخصیات سے متعارف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ جرمن ادبی، ثقافتی اور فنکارانہ کاموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

ڈی سی ٹی ابوظہبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ نمائشیں ایک بدلتی ہوئی دنیا میں ہنر کی کامیابیوں کے لیے نمائش کے طور پر ہمیشہ سے تہذیبوں کے درمیان علم بانٹنے کا ایک طاقتور ذریعہ رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کی رہنمائی کے ساتھ ہم تخلیقی صلاحیتوں کو ثقافتی منظر نامے میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کرکے اور نسل در نسل ان کے کام کے تسلسل کو یقینی بنا کر ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی عربی زبان اور ثقافت کی حفاظت اور تخلیقی صنعتوں کو فروغ دےرہے ہیں۔ عرب زبان کے مرکز ALCکے چیئرمین ڈاکٹر بن تمیم نے کہاکہ ہم اس عظیم الشان ثقافتی تقریب کے تین دہائیوں سے زیادہ کا جشن منا رہے ہیں جو سائنس، علم، تخلیقی صلاحیتوں سے افراد کو بااختیار بنانے کی ہماری کوششوں کا پہلا قدم تھا۔

ابوظبی بین الاقوامی کتاب میلے نے اپنے آپ کو تہذیب کے ایک مینار کے طور پر قائم کیا جیسا کہ متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع سے مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان پل بنانے میں ثقافت اور کتابوں کے کردار کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میلے کا اس سال کا ایڈیشن دنیا بھر کے پبلشرز، دانشوروں اور تخلیق کاروں کی ایک بڑی تعداد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جو اس صنعت کی نمائش پر شاندار اعتماد کی عکاس ہے۔ ADIBF 2022 میں مرکزی اسٹیج، یوتھ پلیٹ فارم، بزنس لابی، لائف اسٹائل کارنر اور آرٹس کارنر جیسے مقامات قائم کئے گئے ہیں جہاں پینل مباحثے، سیمینار اور ادبی، ثقافتی اور علمی تقریبات ہونگی ۔

اس سال کے پروگرام میں تعلیمی پروگراموں اور بچوں کے لیے تیار کردہ سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج بھی شامل ہوگی جو ماہرین تعلیم کے ایک گروپ کے ذریعہ پیش کی گئی ہیں۔

دریں اثنا مہمان اعزازی جرمنی کا ایک مصروف پروگرام ہے جس کی میزبانی اس کے پویلین میں کی جائے گی جس میں تقریباً 80 پبلشرز، دانشوروں اور تخلیق کاروں نے 40 ثقافتی اور پیشہ ورانہ سیشنز میں حصہ لیا ہے۔ اس میں کتابوں پر مبنی جرمن فلموں کے انتخاب کی نمائش بھی شامل ہے۔

شرکاء کو شاعر، مصنف، ڈرامہ نگار، اور ناول نگار جوہان وولف گینگ وون گوئٹے کے کاموں کو دریافت کرنے کے لیے بھی مدعو کیا جائے گا جب کہ پویلین میں ایک بصری بیان بھی انھیں تخلیقی اور ادب کی طویل اور شاندار جرمن روایت سے متعارف کراتا ہے۔

ADIBF کا 31 واں ایڈیشن ایک نیا پروگرام بھی شروع کرے گاجس میں میلے کی "سال کی بہترین شخصیت" ڈاکٹر طحہ حسین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ پروگرام ثقافت، فکر، علم کے شعبوں میں مصنف کے نمایاں کام کا اعتراف ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303050209

WAM/Urdu