جمعرات 07 جولائی 2022 - 4:56:36 شام

زاید چیریٹی میراتھن اور ای آر سی میں تعاون کا معاہدہ

  • اتفاقية تعاون وشراكة بين ماراثون زايد الخيري والهلال الأحمر الإماراتي
  • اتفاقية تعاون وشراكة بين ماراثون زايد الخيري والهلال الأحمر الإماراتي
  • اتفاقية تعاون وشراكة بين ماراثون زايد الخيري والهلال الأحمر الإماراتي
  • اتفاقية تعاون وشراكة بين ماراثون زايد الخيري والهلال الأحمر الإماراتي
  • اتفاقية تعاون وشراكة بين ماراثون زايد الخيري والهلال الأحمر الإماراتي
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 23 مئی، 2022 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر (ای آر سی) اور زاید چیریٹی میراتھن کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی نے میراتھن سرگرمیوں کی مدد اور اسٹریٹجک اہداف اور مشترکہ اصولوں کے حصول کے لیے تعاون ا ور شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جس کے تحت دونوں ادارے مریضوں کے علاج میں مدد اور متعلقہ سائنسی تحقیق کی مالی اعانت اور معاونت کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔

معاہدے پر زاید چیریٹی میراتھن سپریم کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد ہلال الکعبی اور ای آر سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے دستخط کیے۔ معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے، الکعبی نے کہا کہ یہ معاہدہ زاید چیریٹیبل میراتھن کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی کی مختلف متعلقہ ریاستی ایجنسیوں اور اداروں اورہمارے مفاد کے اسی شعبے میں کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ ہمیں متحدکرنے والےان عظیم مقاصد کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے لیے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر میراتھن کاانعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر الفلاحی نے کہاکہ امارات ہلال احمر کی جانب سے ہمیں عالمی انسانی ہمدردی کے اس امدادی ایونٹ کا شراکت دار بننے پر خوشی ہے، جو صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر ہورہی ہے۔

اس ایونٹ کومرحوم شیخ زاید سے منسوب کیا گیا ہے جومرحوم کی جانب سے قوم کے بچوں اور عوام کے دلوں میں ڈالے گئے اصولوں اور اقدار کو ظاہر کرتی ہے۔

زاید چیریٹیبل میراتھن اس سال ابوظہبی میں اکتوبر کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں یاس مرینا سرکٹ میں ای آر سی کے تعاون اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کی شراکت سے منعقد کی جائے گی۔ میراتھن کے اس سال کے ایڈیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اعضاء کے عطیہ پروگرام کو دیا جائے گا ۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303050203

WAM/Urdu