بدھ 29 جون 2022 - 7:53:56 شام

شارجہ کے حکمران نےمشرق وسطی کے پہلے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کردیا

  • سلطان بن محمد القاسمي يفتتح محطة الشارقة لتحويل النفايات إلى طاقة الأولى من نوعها فى الشرق الأوسط

ویڈیو تصویر

شارجہ، 24 مئی، 2022 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران، عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کے پہلے شارجہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا۔

تقریب میں شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران عزت مآب شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی، شارجہ کے نائب حکمران عزت مآب شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان القاسمی اور شارجہ کے نائب حکمران عزت مآب شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے شرکت کی۔

یہ پلانٹ امارات ویسٹ ٹو انرجی کا پہلا پراجیکٹ ہے، جو بيئہ گروپ کے قابل تجدید توانائی بزنس، بيئہ انرجی اور دنیا کی معروف قابل تجدید توانائی کمپنیوں میں سے ایک مصدر کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن خلف نے شارجہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ بيئہ کی کامیابیوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔

بيئہ کے گروپ سی ای او خالد الهريمل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شارجہ کے حکمران کا بيئہ کے لیے مسلسل تعاون اور امارات کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں مسلسل کوششوں پر شکریہ ادا کیا جس نے شارجہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

بيئہ گروپ نے شارجہ میں 76 فیصد تک کچرے لینڈ فلز میں جانے سے روکتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو کہ مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچرے سے توانائی پیداکرنے کے پلانٹ کے اصل آپریشن کے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ، ہم ناقابل ری سائیکل فضلہ کو مکمل طور پر ٹریٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اس طرح شارجہ میں کچرے کو لینڈ فلز میں جانے سے روکنے کی شرح سو فیصد تک بڑھ جائے گی۔

شارجہ کے حکمران، شیوخ اور تقریب کے حاضرین کو شارجہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کے قیام کے مراحل، اس کے نمایاں ترین مقاصد، سہولیات اور متوقع آپریٹنگ نتائج پر ایک پریزنٹیشن دی گئی۔

یہ پلانٹ، جس کا 2018 میں اعلان کیا گیا تھا، سالانہ 3لاکھ ٹن تک کچرے کو لینڈ فلز میں جانے سے روکتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے فضلے کی ڈائیورشن اور منیجمنٹ کے اہداف کے حصول میں مددد کرےگا۔

یہ منصوبہ سالانہ 4لاکھ 50ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنے میں مدد کرے گاجو 2050 تک صفر کاربن کے حصول کی ملکی کوششں میں معاون ہے۔

یہ پلانٹ 30 میگا واٹ کم کاربن بجلی پیدا کرے گا، جو متحدہ عرب امارات میں تقریباً 28ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے، اور ہر سال 4کروڑ50لاکھ کیوبک میٹر قدرتی گیس فراہم کرے گا۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303050545

WAM/Urdu