بدھ 29 جون 2022 - 7:46:38 شام

ایس ای ایچ اے نے  ابوظہبی میں کمپنیوں کے لیے موبائل ویزا اسکریننگ کلینک سروس  کا آغازکردیا


ابوظہبی، 25 مئی، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (ایس ای ایچ اے) نے نیا موبائل ویزا اسکریننگ کلینک کا آغاز کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کسی بھی جگہ پر کام کی جگہوں پر ملازمین سے ملاقات کر سکتا ہے۔ یہ اقدام ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کی کارپوریشنز کے لیے ویزا اسکریننگ سروسز تک رسائی کو فروغ اور بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس اعلان کے حوالے سے ایس ای ایچ اے میں ایمبولیٹری ہیلتھ کیئر سروسز(اے ایچ ایس) کے چیف کلینیکل آفیسر ڈاکٹر عمر عبدالرحمن الہاشمی نے کہاکہ ہمیں نیا موبائل ویزا اسکریننگ کلینک کے آغازپر خوشی ہے، جو کہ ویزا اسکریننگ خدمات کو مکمل کرتا ہے جو اس وقت 12 بیماریوں کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیاں نئے موبائل کلینک سے فائدہ اٹھائیں گی، جو ملازمین کو ان کے کام کی جگہ پر ویزا اسکریننگ کی خدمات فراہم کریں گی جس سے کام سے دور رہنے کا وقت کم ہوگا۔ موبائل کلینک میں دو ایگزمینیشن کمرے، دو ایکسرے کمرے، بلڈ کلیکشن کا ایک کمرہ اور دو انتظارگاہوں میں 12 افراد کے بیٹھنے کی سہولت ہوگی۔امیدوار کے اندراج،ایگزمینیشن،بلڈ کولیکشن اور ایکس رے کے پورے عمل میں 15 سے 30 منٹ لگیں گے۔کچھ کلائنٹس کو ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے، جو تین خوراکوں میں دی جاتی ہے، پہلی خوراک اسی دن دی جاتی ہے اور بعد کی خوراکیں بعد کی تاریخ میں مقرر کی جاتی ہیں۔ کلائنٹس کو اپنے نتائج لینے کے لیے موبائل کلینک پر واپس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ اتھارٹی کے آن لائن نیٹ ورک کے تحت مربوط ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303050842

WAM/Urdu