پیر 25 ستمبر 2023 - 5:57:34 صبح

وزار ت خزانہ کا امریکی ڈالر میں خودمختار بانڈز جاری کرنے کااعلان


ابوظہبی، 23 جون، 2022 (وام) ۔۔ وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے دس سال اور30 سالہ فارموسا مدت کے امریکی ڈالر بینچ مارک سائز کے بانڈز جاری کرنے کااعلان کیا ہے۔

دس سالہ بانڈ لندن اسٹاک ایکسچینج (ایل ایس ای) اور ناسداك دبئی پر لسٹڈ جبکہ 30 ​​سالہ بانڈ لندن اسٹاک ایکسچینج (ایل ایس ای) ،تائے پے ایکسچینج اور ناسداك دبئی لسٹڈ ہوگا۔

وزارت خزانہ نے ابوظہبی کمرشل بینک پی جے ایس سی، بینک آف امریکہ سیکیورٹیز، سٹی گروپ گلوبل مارکیٹس لمیٹڈ، امارات این بی ڈی کیپیٹل، فرسٹ ابو ظہبی بینک پی جے ایس سی، ایچ ایس بی سی بینک پی ایل سی، جے پی مورگن سیکیورٹیز پی ایل سی، مشرق بینک پی ایس سی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کوانظام اور سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کرنے کے لیے لیڈ مینیجرزاور بک رنرز مقررکیا ہے۔

چین کے صنعتی و کمرشل بینک کو مینڈیٹ گروپ میں شریک مینیجر کے طور پر شامل ہونے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دوسرے خودمختار بانڈز کا اجراء سیکیورٹی ایکٹ آف یونائیٹڈ سٹیٹس کے تحت رول 144 اے/ریگولیشن ایس کے مطابق ہوگا۔ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت کو قومی معیشت کے لیے مستحکم نقطہ نظر کے ساتھ AA- اور موڈیز کی جانب سے AA2 کی درجہ بندی دی گئی ہے ، جو ملک کی مضبوط مالیاتی و اقتصادی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303060146

WAM/Urdu