مصر کے صدر سے عبداللہ بن زاید کی ملاقات،علاقائی امن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردارپر زور

مصر کے صدر سے عبداللہ بن زاید کی ملاقات،علاقائی امن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردارپر زور

مصر کے صدر سے عبداللہ بن زاید کی ملاقات،علاقائی امن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردارپر زور

مصر کے صدر سے عبداللہ بن زاید کی ملاقات،علاقائی امن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردارپر زور

قاہرہ، 26 جون، 2022 (وام) ۔۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے صدارتی محل میں وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔

السیسی نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی مزید کامیابیوں، خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ علاقائی و بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مصر کی برادر عرب ممالک کے ساتھ مشترکہ عرب تعاون کو بڑھانے اورہم آہنگی و مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے حصول میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ السیسی نے مزید کہا کہ مصر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر ہے، جو مختلف شعبوں میں مسلسل نمو پاتے ہوئے ترقی کر رہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اورتازہ ترین علاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماوں نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مصری صدرنے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امارات کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، السیسی نے مزید کہا کہ دیگر برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی نوعیت کے لیے مصراور امارات کے تعلقات ایک نمونہ ہیں جو 50 سال سے زیادہ برادرانہ اور محبت پر محیط ہیں اور شیخ زاید بن سلطان آل نھیان مرحوم کے اختیار کردہ نقطہ نظر کے تسلسل میں دونوں ممالک اور ان کے لوگوں کو متحد کررہے ہیں جن کی متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت پیروی کررہی ہے۔

ملاقات کے دوران شیخ عبداللہ نے مصری صدر کو عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی طرف سے مبارکباد اور مصر کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

شیخ عبداللہ نے نے خطے میں سلامتی، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو دونوں ممالک کی قیادت کی حمایت کی بدولت دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بنیاد رکھنے خاص طور پر دنیا جن حالات سے گزر رہی ہے،جس میں موجودہ مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون، مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے، میں مصر کے اہم کردار کو سراہا۔

ملاقات میں مصر میں متحدہ عرب امارات کی سفیر مریم خلیفہ الکعبی اور اے ڈی کیو ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسن السویدی نے بھی شرکت کی۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303060911