جمعہ 29 ستمبر 2023 - 12:38:46 صبح

مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے یمن میں امن معاہدے کا خیر مقدم


ریاض، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) نے یمن کے فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیاہے۔

کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے) کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس ریلیز میں، ایم ڈبلیو ایل کے سیکرٹری جنرل اور مسلم سکالرزکی تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے یمنی عوام کےمفادکے لیے اس طرح کی اہم کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

العیسیٰ نے یمن میں ایک جامع حل تک پہنچنے کے لیے خصوصاًمارچ 2021 کے اقدام کے ذریعے خطے اور دنیا میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ ایم ڈبلیو ایل کے سربراہ نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کو مستحکم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395303071811

WAM/Urdu