Thu 04-08-2022 09:55 AM
قاہرہ، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنانسنگ کے ایگزکٹو آفس (ای او اے ایم ایل/سی ٹی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل حامد الزعابی نے مصر کے انسداد منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ یونٹ(مصری اے ایم ایل/سی ٹی ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین احمد خلیل اوراقوام متحدہ کے قومی دفتر برائے منشیات و جرائم کے خلیج کے خطے کے علاقائی نمائندے جج حاتم علی سے ملاقات کی جس میں اے ایم ایل/سی ٹی ایف کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اور مصر کی کوششوں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے اہم ترین علاقائی پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ملاقات میں دفتر برائے انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنانسنگ کی جانب سے مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے موثر نظام اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے حووالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر پریزنٹیشن شامل تھی۔
اس کے علاوہ، مصرکے اینٹی منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے یونٹ نے نیشنل سسٹم کو آگے بڑھانے کے طریقوں اور مصر کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ الزعابی نے کہاکہ ای او اے ایم ایل/سی ٹی ایف )بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کو اپنے قومی ایکشن پلان کی تازہ ترین پیش رفت اور قابل ذکر منصوبوں اور اقدامات سے آگاہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جن پر ہم متحدہ عرب امارات کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں تاکہ منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے ایک پائیدار فریم ورک کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ ایگزیکٹو آفس میں ہمارے قومی ایجنڈے کی ترجیحات میں سے ایک اور بین الاقوامی تعاون اور معلومات کا تبادلہ متحدہ عرب امارات کی مالیاتی جرائم سے لڑنے کی کوششوں میں بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔ اہم مشتبہ افراد کی کامیاب حوالگی متحدہ عرب امارات کی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔
امارات نے اثاثوں کی برآمدگی اور مالی پابندیوں کے تیزرفتار نفاذ کی اسٹریٹجک کوششوں سے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ الزعابی نے مزید کہاکہ ہم مصر کے ساتھ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف مضبوط شراکت دار بھی ہیں اور ہم وہاں اپنے شراکت داروں کے ساتھ موثر تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خلیل نے کہا کہ الزعابی اور ڈاکٹر حاتم علی کا دورہ متحدہ عرب امارات اور مصر کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور تمام عرب ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی اور مالی جرائم کا مقابلہ کرتے ہوئے امن و استحکام قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حاتم علی نے کہاکہ ہم حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات کی قومی ایجنسیوں کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت کا خیرمقدم کرتے ہیں، جسے ایگزیکٹو آفس برائے انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذریعے مربوط کیا گیا۔
حاتم علی نے مزید کہاکہ او جی سی سی آر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے خطے کے تمام متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کرنے میں ایگزیکٹو آفس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
اس تناظر میں، ایگزیکٹو آفس کے سربراہ کا دورہ اور ایک اعلی سطح کے وفا کا قاہرہ آنے کا مقصد اقوام متحدہ کے معیارات کے مطابق قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم سے نمٹنے اور روک تھام کے لیے یو این او ڈی سی کے ساتھ مستقبل میں شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
ترجمہ۔ تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303071809