امارات اور مصر کے صدور کابحرین،اردن اور عراق کے رہنماؤں کے ہمراہ العالمین میں سیاحتی منصوبے کا معائنہ

امارات اور مصر کے صدور کابحرین،اردن اور عراق کے رہنماؤں کے ہمراہ العالمین میں سیاحتی منصوبے کا معائنہ

امارات اور مصر کے صدور کابحرین،اردن اور عراق کے رہنماؤں کے ہمراہ العالمین میں سیاحتی منصوبے کا معائنہ

ابوظبی، 22 اگست، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے العالمین شہر میں سرمایہ کاری کے منصوبے ریگل ہائٹس ہوٹل کا معائنہ کیا۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین اور عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی بھی دونوں صدور کے ہمراہ تھے۔

ان رہنماؤں کو فائیو سٹار ہوٹل میں فراہم کی جانے والی متعدد سیاحتی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا ۔ اس موقع پر آتش بازی اور پیراشوٹ کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ مصر کےصدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے مہمان رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور ان کے مصری ہم منصب نے العالمین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بحرین، اردن اور عراق کے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور پانچوں عرب ممالک اور ان کے عوام کے درمیان برادرانہ دوطرفہ تعلقات پرخوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات بھائی چارے، ہمدردی اور باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ہیں۔ صدر السیسی نے برادر عرب ممالک کے ساتھ مصری قیادت اور عوام کے قریبی تاریخی تعلقات کو سراہا۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے ہمراہ ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ھزہ بن زاید آل نھیان ، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان ، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان ، شیخ زاید بن محمد بن زاید آل نھیان ، وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش اور چیئرمین ابوظہبی احتساب اتھارٹی حمید عبید ابوشیبس بھی تھے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303076626