Wed 21-09-2022 14:18 PM
دبئی، 21 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ ٹی کام گروپ کی رکن دبئی انڈسٹریل سٹی 28 سے 30 ستمبر تک امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ، میں ہونے والی گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ (جی ایم آئی ایس) 2022 میں شرکت کرے گی۔
متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان سرحد پار تجارتی مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے دبئی انڈسٹریل سٹی، دیگر تنظیموں اور حکومتی اداروں کے ساتھ وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی (ایم او آئی اے ٹی) کے کے وفد کے ساتھ اس ایونٹ میں شریک ہوگی۔
خطے میں مینوفیکچرنگ کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر، دبئی انڈسٹریل سٹی ملک کے سازگار کاروباری ماحول اور مینوفیکچرنگ کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے وفد کے تحت جی ایم آئی ایس میں ہونے والے مختلف مباحثوں اور سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ اس کے علاوہ دبئی انڈسٹریل سٹی متعدد سائٹ ٹورز کا انعقاد بھی کرے گی، جس کا مقصد امریکی اور بین الاقوامی صارفین کے ساتھ موجودہ اور نئے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔
دبئی انڈسٹریل سٹی 29 ستمبر کوایم اوآئی اے ٹی کے تحت "Why Make it in Emirates؟" کے عنوان سے ہونے والی پینل ڈسکشن میں بھی شرکی ہوگی جے دوران وہ عالمی اور علاقائی کمپنیوں کو راغب کرنے میں متحدہ عرب امارات کے صنعتی شعبے اور برآمدات کے کردار اور آر اینڈ ڈی کے مستقبل سے تفصیلی طور سے آگاہ کرے گی۔
ٹی کام گروپ میں انڈسٹریل لیزنگ کے نائب صدر اوردبئی انڈسٹریل سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سعود ابو الشوارب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2019 میں امریکہ کی 18 ویں سب سے بڑی سامان کی برآمدی منڈی تھی، جو فعال تجارتی نیٹ ورک اور طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کی علامت ہے ہمیں وزارت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور جی ایم آئی ایس امریکہ میں ان کے وفد میں شامل ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی غیر تیل کا تجارتی حجم 2022 کی پہلی ششماہی میں 10کھرب درہم سے عبورکرگیا ہے،آپریشن 300ارب،میک اٹ ان دی امارات اور دیگر متعلقہ اقدامات نے اس اہم کامیابی میں اہم کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ خطے کے سب سے بڑے صنعتی مراکز میں سے ایک کے طور پر، دبئی انڈسٹریل سٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے کاروباری اداروں جو ایک سازگار کاروباری ماحول، عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور بے مثال رابطے میسر ہیں ۔
ہماری کاروباری برادری میں البرکہ ڈیٹس، سٹینڈرڈ کارپٹس، اور انورکا فوڈ انڈسٹریز اینڈ او ایس ای انڈسٹریز جیسی دیوہیکل کمپنیاں شامل ہیں اور یہ تمام کمپنیاں اس پورے خطے، اور امریکہ، یورپ، افریقہ اور آسٹریلیا کو برآمدات کررہی ہیں۔ بین الاقوامی صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جی ایم آئی ایس امریکہیہ ایونٹ کا 5 واں ایڈیشن ہے جو ایڈوانسنگ گلوبل انڈسٹریلائزیشن اور نیٹ زیرو' کے تھیم کے تحت ہوگا۔
ترجمہ۔ تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303085324