بدھ 27 ستمبر 2023 - 4:31:41 شام

اماراتی وفدنےتیسرے روز بھی نیویارک میں اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا

  • ‎وفد الإمارات يعقد لقاءات رفيعة المستوى على هامش الدورة الـ77 للجمعية العامة للأمم المتحدة

نیویارک، 22ستمبر، 2022 (وام)۔۔ متحدہ عرب امارات کے وفد نے تیسرے روز بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی دو طرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے مالدیپ کے وزیر ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی امین ناتھ شونا، روانڈا کے ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر جین ڈی آرک مجاوماریہ، ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس، COP26 کے صدر آلوک شرما ایم پی، ورلڈ اکنامک فورم کے صدر Børge Brende، یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر Frans Timmermans اور ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ کے صدر اور سی ای او انی داس گپتا سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار نے عالمی انسداد دہشتگردی فورم (GCTF) کے 12ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے بین الاقوامی امن انسٹیٹیوٹ کے وزارتی عشائیہ میں بھی شرکت کی جس میں یورپ کی حالیہ پیش رفت اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت شیخ سخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان نے صومالیہ کے صدر شیخ محمد سے ملاقات کی۔ انہوں نے برونڈی کے صدر ایوارسٹی ندایشیمی اور لیسوتھو کے وزیر اعظم موکیٹسی ماجورو کے ساتھ بھی نتیجہ خیز بات چیت کی۔

شیخ شخبوت بن نہیان نے زمبابوے کے وزیر خارجہ فریڈرک ماکامور شاوا اور جمہوریہ استوائی گنی کے وزیر خارجہ سیمون اویونو ایسونو سمیت کئی دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے بعد میں جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ میں سفیر کرسچن بک، ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور (افریقہ، لاطینی امریکہ، نزدیک اور مشرق وسطیٰ) سے ملاقات کی۔

وزیر مملکت احمد علی الصیغ نے جزائر سلیمان کے امور خارجہ اور بیرونی تجارت کے وزیر یرمیا مانیل سے ملاقات کی۔ معاون وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون برائے ثقافتی اور عوامی سفارت کاری عمر سیف غوباش نے فرانسیسی زبان اور سیاسی، تعلیمی، اقتصادی اور فروغ کے لیے وقف ادارے انٹرنیشنل ڈی لا فرانکوفونی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔

معاون وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون برائے بین الاقوامی ترقیاتی امور سلطان الشمسی نے صومالیہ، ایتھوپیا، اور کینیا سمیت افریقہ میں فوری انسانی ضروریات کے لیے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی پروگرام میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایف ایس او سیفر تیل کے اخراج کو روکنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے دیہی برادریوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔

معاون وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تنظیموں کے امور کے لیے بین الاقوامی تعاون یعقوب الحسانی نے غیروابستہ تحریک پر ایک وزارتی کانفرنس میں شرکت کی جو عالمی چیلنجوں کے مقابلے میں کثیرالجہتی کارروائی کو تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303085827

WAM/Urdu